شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 205 of 240

شان مسیح موعود — Page 205

۲۰۵ فیض سے کوئی امتی نبی بن سکتا کیونکہ یہ شرف بقول حضرت مسیح موعود صرف خاتم نبیین صلے اللہ علیہ وسلم کو ہی حاصل ہے۔چنانچہ آپ تحریر فرماتے ہیں :۔آپ کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی۔ناقل پیروی کمالات نبوت بخشتی ہے اور آپ کی توجہ روحانی نبی تراش ہے۔یہ قوت تدسیہ کسی اور نبی کو نہیں ملی " (حقیقة الوحی حاشیہ صفحہ ۹۷) تیز تریہ فرماتے ہیں :- پھر اس (خاتم النبین ناقل) کے کوئی نبی صاحب خاتم نہیں۔ایک وہی ہے جس کی مہر سے ایسی نبوت بھی مل سکتی ہے جس کے لئے ہمتی ہونا لازمی ہے" (حقیقة الوحی صفحه ۲۸) پس دلی یا محدث تراش تو سب پہلے انبیاء بھی تھے مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان سب انبیاء سے یہ امتیاز کی شان رکھتے ہیں کہ آپ کی پیروی کمالات نبوت بھی بخشتی ہے یعنی آپ کی قوت قدسیہ محدث تراش بھی ہے اور ساتھ ہی آپ کی توجہ روحانی نبی تماش بھی ہے اور یہ جامع قوت قدسیہ کسی اور نبی کو آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم سے پہلے حاصل نہیں تھی اس لئے آپ کو ہی خاتم النبیین قرار دیا گیا۔پس ثابت ہوا کہ حضرت مسیح موعود ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم میں بیان کردہ نبی کے حقیقی معنوں میں نبی ہیں، اور آپ کا امتی ہونا ان حقیقی معنوں میں نبی ہونے میں قابل اعتراض امر نہیں۔پس جب آپ ستحقیقی معنوں میں بنی ہوئے تو آپ کی امتی نبوت، درجہ نبوت یا نبوت مطلقہ کی ہی ایک قسم قرار پائی جو خاتم النبیین صلے اللہ علیہ وسلم کی خاتم کا ایک