شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 168 of 240

شان مسیح موعود — Page 168

دخل ہے۔پس صریح طور پر نبی کہلانے سے مراد اگر مجاز اور استعارہ کے طور پر نجی کہلاتا ہی ہوتا تو پھر تو مجازی نبی کہنے کے زمانہ میں ہی حضور اپنے آپ کو متریح طور پر نبی کہہ دیتے کیونکہ حضرت اقدس پر حضرت جیسے علیات کام سے اشد مناسبت رکھنے کا الہام تو آپ کو تبدیلی عقیدہ سے بہت پہلے اپنی کتاب براہین احمدیہ کے زمانہ میں ہی اِن الفاظ میں ہو چکا ہوا تھا۔"انت است مناسبة يعني ابنِ مَرْيَمَ وَاشْبَهُ النَّاسِ بِه خُلُقًا و خَلقا و زمانًا " کہ تو جیسے بن مریم سے شدید ترین مناسبت رکھتا ہے اور اس سے تمام لوگوں سے بڑھے کہ خلق ، خلقت اور زمانہ کے لحاظ سے مشابہت رکھتا ہے۔لیں صریح طور پر نبی کہلانے کا انکشاف چونکہ تبدیلی عقیدہ کے وقت کی بات ہے اس لئے اس کا یہ مفہوم ہرگز نہیں ہو سکتا کہ حضرت اقدس تشییہ بلیغ اور استعارہ کے طور پر بنی ہیں صریح طور پر نبی کا خطاب یافتہ ہونے کے اعلان کے زمانہ میں تو حضرت اقدس ضمیمه برا بین احمدیہ حصہ پنجم صفحه ۱۳۸ میں اپنے آپ کو حقیقی معنوں میں نبی قرار دے رہے ہیں۔بلکہ اس سے پہلے میں ہی اشتہار ایک غلطی کا ازالہ میں بھی حضور نبی کے انہی حقیقی معنی کو نبوت اور رسالت قرار دے چکے ہیں چنانچہ حضور اشتہارہ ہذا کے حاشیہ میں تحریر فرماتے ہیں :- یہ ضرور یاد رکھو کہ اس امت کے لئے وعدہ ہے کہ وہ ہر ایک ایسے انعام پائے گی جو پہلے نبی اور صدیق پا چکے۔پس منجملہ ان انعامات کے وہ نویں اور پیشگوئیاں ہیں جن کے رو سے