شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 8 of 240

شان مسیح موعود — Page 8

خوف لومتہ لائم قبول کر کے اللہ تعالے کی خوشنودی حاصل کریں گے۔اور اپنے تاثر سے خاکسار کو بھی مشکور فرمائیں گئے " میکن نے محترم چیمہ صاحب کی اس اپیل پر شیخ مصری صاحب کے مضمون کا خدا تعالیٰ کے فضل سے پوری سنجیدگی اور غور سے مطالعہ کیا ہے اور اس کے حسن و قبیح کو اچھی طرح بھانچا ہے۔میں نے اس کتاب میں جس کا نام میں نے " رکھا ہے تفصیل کے ساتھ شیخ مصری صاحب کے مضمون سے متعلق اپنے تاثرات درج کر دیئے ہیں۔میں امید رکھتا ہوں کہ محترم پیمہ صاحب اور دوسرے تمام احباب جو " پنجمین احمدیہ اشاعت اسلام لاہور سے تعلق رکھتے ہیں ، میرے اس مضمون کا بھی سنجیدگی اور غور سے مطالعہ فرمائیں گے تاکہ ہمارا اور ان کا استحاد بڑھے اور وہ معلوم کر سکیں کہ حضرت اقدس کے مقام نبوت سے متعلق ہم کس طرح اس حد تک متحد ہو سکتے ہیں کہ باہمی مناقشت بالکل ختم ہو جائے۔تفصیلی تبصرہ تو اس مضمون کے متن میں آئے گا۔لہذا میں پیش لفظ میں اپنے تاثرات کا نتیجہ بیان کر دینا چاہتا ہوں۔میرے نزدیک ہم میں اور شیخ نصری صاحب میں حضرت مسیح موعود کے مقام نبوت کے متعلق کوئی حقیقی نزاع موجود نہیں بلکہ ہم میں اور اُن میں صرف ایک لفظی نزاع بنی موجود ہے۔میں نے یہ تاثر بھی لیا ہے کہ شیخ مصری صاحب نے بھی اس مضمون میں یہ بات ملحوظ رکھی ہے کہ کس طرح احمدیوں کا لاہوری فرنی زیادہ سے زیادہ ہم سے قریب کہ سکتا ہے۔انہوں نے اپنے اس مضمون میں یہ بیان کیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو