شان مسیح موعود — Page 72
خلیفہ تھے اور حضرت مسیح موعود آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کے آخری خلیفہ تو ہیں مگر غیر نبی ہیں۔حالانکہ دونوں سلسلوں کا تقابل دو تو سلسلوں میں آنے دائے مسیح موعود کے نبی ہونے سے ہی پورا ہو سکتا ہے، ہیں سیح محمدی میسج موسوی کے بالمقابل کامل شان نبوت رکھنے والا ہوا۔اور نفس نبوت کے لحاظ سے بنی ہوا۔اور چونکہ پہلے مسیح نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کے بغیر براہ راست مقام نبوت پایا تھا اور مسیح محمدی نے آنحت صلے اللہ علیہ وسلم کی پیروی کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ سے مقام نبوت پایا ہے۔اس لئے اس طرح بالواسطہ نبوت پانے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کا کمال فیضان بھی ثابت ہو گیا۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ مِنْهُم مَنْ كَلَّمَ اللهُ وَرَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجَاتٍ یعنی بعض رسول بعض رسولوں سے افضل درجات میں ہی ہوتے ہیں ور نہ نفیس نبوت کے لحاظ سے وہ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّن سلہ کے مصداق ہوتے ہیں۔پس حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کا حضرت ملیئے علیہ السلام سے رسول ہونے میں مساوی ہو کر ہی باقی فضائل مخصوصہ میں بڑھ کر ہیں۔اسی لئے آپ نے اپنے آپ کو اپنی تمام شان میں حضرت عیسی علیہ السلام سے بہت بڑھ کر قرار دیا ہے ایک غیر نبی بھلا ایک نبی کے بالمقابل اپنی تمام شان میں اُس نبی سے افضل ہونے کا دعوی کیسے کر سکتا ہے ؟