شان مسیح موعود — Page 26
کر کے اس کے متناقض عقیدہ اپنی تمام شان میں حضرت مسیح ابن مریم سے بہت بڑھ کر ہونے کا اس وقت اختیار کیا ہے جب تعدا کی بارش کی طرح وحی دیعنی متواتر وحی ہیں آپ کو صریح طور پر (یعنی کھلے کھلے طور پر نبی" کا خطا دیا گیا۔اور اس سے حضور یہ جان گئے کہ نبی اور رسول کے متعلق آپ کی پچھلی تئیس سالہ وحی میں خدا تعالے کی یہی مراد تھی کہ آپ مشروع دعوئی سے ہی صریح طور پر نبی کا خطاب یافتہ ہیں اور فضیلت سے متعلقہ سابقہ الہامی اشارات سے بھی در اصل خدا تعالے کی یہی مراد تھی کہ دراصل آپ اپنی تمام شان میں حضرت عیسی علیہ السلام سے بہت پڑھ کر ہیں نہ کہ جودی فضیات میں۔ہاں اس جگہ آپ نے لوگوں کو اس غلط فہمی سے بچانے کے لئے کہ کیا آپ نے بھی حضرت عیسی علیہ است یام کی طرح آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی پیروی کے بغیر براہ راست مقام نبوت پایا ہے اور ان کی طرح مستقل بنی ہیں۔صریح طور پر نبی کا خطاب پایا کے بعد یہ تحریہ فرمایا " مگر اس طرح سے کہ ایک پہلو سے نبی اور ایک پہلو سے اُمتی اور حقیقۃ الوحی صفحہ ۱۵۵ پر یہی الفاظ تحریر فرما کر کہ ایک پہلو سے نبی اور ایک پہلو سے امتی بھی“ کے آگے تحریر فرمایا " تا آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ اور کمال فیضان ثابت ہو گویا اس طرح آپ نے لوگوں کو غلط فہمی سے بچانے کے لئے نبی کے ساتھ ایک پہلو سے امتی " کا لفظ استعمال کر کے واضح کر دیا ہے کہ آپ نے مقام نبوت حضرت عیسی علیہ السلام کی طرح حاصل نہیں کیا بلکہ آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی پیروی اور قوت قدسیہ کے واسطہ سے حاصل کیا ہے تا اس