شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 224 of 240

شان مسیح موعود — Page 224

۲۲۴ کہ آپ کو اس وحی کے منجانب اللہ ہونے کے بارے میں اس وقت کوئی شک و تردد پیدا ہوا تھا یا آپ کو اس کے منجانب اللہ ہونے کے بارہ میں اعتماد نہ تھا۔شیخ مصری صاحب کا اس وحی کو قرآن شریف پر عرض کرنے سے اس کے متعلق شک اور عدم اعتماد کا نتیجہ نکالنا حضرت اقدس کی شان میں گستاخی نہیں تو کیا ہے ؟ شیخ صاحب چونکہ اس وحی کی آپ نے مسلمانوں میں تبلیغ کرنا تھی اس لئے آپ نے اس کی تائید قرآن و حدیث سے حاصل کرنے کے لئے اسے قرآن و حدیث پر عرض کیا تھا تا یہ دھی قرآن و حدیث سے تصدیق یافتہ ہو کر مسلمانوں کے لئے سخت ہو سکے۔پھر جب آپ کو بارش کی طرح وحی الہی سے صریح طور پر نبی کے خطاب پانے کا علم ہو گیا تو آپ نے اپنے اس الہام میسح محمدی مسیح موسوی سے افضل ہے" کا مفہوم خوب سمجھ لیا اور صاف اعلان فرما دیا کہ خدا نے اس امت میں مسیح موعود بھیجا ہو اس پہلے مسیح سے اپنی تمام شان میں بہت بڑھ کر ہے" حالانکہ قرآن مجید میں کوئی ایسی واضح اور صریح نفق موجود نہ تھی کہ مسیح محسندی بیچ موسوی سے افضل ہوگا۔صرف إِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولاً شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَونَ رَسُولار مرن : ۱۶) اور آیت وَعَدَ الله الذين امنوا مِنكُم وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِم، وسورة النور آیت ه رکوچ سے یہ استنباط ہو سکتا تھا کہ جب مشیل موسے یعنی