شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 211 of 240

شان مسیح موعود — Page 211

۲۱۱ یعنی ایسا کمال فیضان ہو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کسی نبی سے ظہور میں نہیں آیا۔اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تحریر فرمایا ہے :- وہاں میں صرف نبی نہیں بلکہ ایک پہلو سے نہبی اور ایک پہلو سے امتی ہوں تا آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ اور کمانی فیضان ثابت ہو" (حقیقۃ الوحی صفحه ۱۵۵) یہ قوت قدسیہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کمال فیضان پر دال ہے آپ کے خاتم النبیین ہونے کی قوت قدسیہ ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ آپ کی پیروی کمالات نبوت بخشتی ہے اور آپ کی توجہ روحانی نبی تراش ہے " (حقیقة الوحی حاشیه صفحه 4) اسی قوت قدسیہ سے متعلق حضور آگے تحریر فرماتے ہیں۔یہ قوت قدسیہ کسی اور نبی کو نہیں ملی " پینا نچہ اسی قوت قدسیہ کا نتیجہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود تحریر فرماتے ہیں: آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی پیروی کی برکت سے ہزار ہا اولی نو ہوئے اور ایک وہ بھی ہوا جو امتی بھی ہے اور نبی بھی " (حقیقة الوحی حاشیه صفحه ۲۸) پس اولیاء الله یا محدثین ( ایک پہلو سے امتی اور ایک پہلو سے ناقص انبیاء ) تو امت محمدیہ میں بکثرت ہوئے ہیں مگر کامل امتی نبی حقیقۃ الوحی تے ، بیان مندرجہ بالا کے مطابق تیرہ سو سال میں صرف ایک ہی ہوا ہے جو حصہ بہت سیح موعود علیہ اسلام ہیں۔