شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 21 of 240

شان مسیح موعود — Page 21

مستحق ہیں مگر آپ کی نبوت سے مراد محد ثیت ہے اس لئے آپ نبی نہیں بلکہ ایک ولی ہی ہیں۔مگر اس بات میں باہم اختلاف رکھتے ہیں کہ مولوی محمد علی صاحب تو یہ کہتے ہیں کہ حضرت اقدس کے فضیلت بر مسیح کے عقیدہ میں جو تبدیلی ہوئی وہ دعوی مسیح موعود سے پہلے ہی ہو گئی۔دعوی مسیح موعود کے بعد حضور کے عقیدہ میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی اور شیخ مصری صاحب اس کے خلاف یہ کہتے ہیں حقیقۃ الوحی کی زیر بحث عبارت یہ بتاتی ہے کہ حضرت اقدس کے فضیلت بر مسیح کے عقیدہ میں دعوی مسیح موعود کے بعد یہ تبدیلی واقع ہوئی ہے کہ پہلے حضور اپنے آپ کو غیر نبی یعنی دلی سمجھتے ہوئے حضرت عیسی علیہ السلام سے افضل کہنا جائز نہیں سمجھتے تھے اس لئے حضرت عیسی علیہ السلام سے اپنے آپ کو جزئی فضیلت دیتے تھے افضل نہیں کہتے تھے لیکن بعد میں انشاء میں آپ نے اس میقیدہ میں تبدیلی فرمائی اور اپنے آپ کو غیر بنی یعنی ولی سمجھتے ہوئے "کشتی نوح " کے الہام میسج محمد می میسج موسوی سے افضل ہے نازل ہونے پر حضرت عیسی سے افضل سمجھنے لگے۔مگر فضیلت آپ کو پھر بھی جزوی ہی رہی اور اس طرح بندی فضیلت اور افضلیت کو آپ نے اپنے وجود میں جمع کر لیا۔میں نے شان مسیح موجود میں شیخ مصری صاحب کے اس نظریہ کی تعدا کے فضل سے پُر نور دلائل سے تردید کی ہے اور ثابت کیا ہے کہ جوئی فضیلت کے عقیدہ اور افضلیت کے عقیدہ کو حضرت اقدس نے ہر گز اپنے یجے میں جمع قرار نہیں دیا۔کیونکہ ان دونوں عقیدوں میں حضور نے تن قض تسلیم فرمایا ہے جس کے یہ معنی ہیں کہ حضور پہلے عقیدہ پر قائم نہیں رہے اور