شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 208 of 240

شان مسیح موعود — Page 208

۲۰۰ کہ نبی وہی ہوتا ہے جو ہر پہلو سے نبی ہو نہ وہ جو ایک پہلو سے امتی بھی ہو کیونکہ اب حضرت اقدس نے نبی کے حقیقی معنی بیان کر کے فرما دیا ہے کہ ایک امتی کو نبی قرار دینے میں کوئی محذور لازم نہیں آتا۔شیخ صاحب پر واضح ہو کہ ایک پہلو سے نبی اور ایک پہلو سے امتی کے مقابلہ میں بے شک مستقل انبیاء میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کابل امتی ہونے کا وصف تو نہیں پایا جاتا مگر ایک پہلو سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی تو تمام انبیائے کرام علیہم السلام بھی ہیں خواہ وہ تشریحی انبیاء جوں یا غیر تشریعی مستقل انبیاء۔اور یہ پہلو ہے لتُؤْمِنُنَّ بِهِ وَ لَتَنْصُرُنَّهُ۔والی عمران) کا کیونکہ یہ آیت بتاتی ہے کہ ہرینی سے آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے کا عہد لیا گیا اور اس میثاق النبتين کے لحاظ سے تو تمام انبیاء ایک پہلو میں آنحضرت کے امتی ہی ہیں۔گو کامل امتی نہیں۔ہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام امنیت کے پہلو میں بھی کامل ہیں اور نبی کے پہلو میں بھی کامل ہیں کیونکہ آپ آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے کے لحاظ سے بھی امتی ہیں اور کامل پیروگی کرنے کے لحاظ سے بھی امتی ہیں۔نیز اپنے تمام کمالات اپنے نبی متبوع کے فیض سے پانے کے لحاظ سے بھی امتی ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے کے لحاظ سے خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تمام انبیاء کرام علیہم السلام کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہی قرار دیا ہے۔چنانچہ حضرت اقدس تحریمہ فرماتے ہیں :