شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 139 of 240

شان مسیح موعود — Page 139

۱۳۹ حیثیت رکھتے ہیں اس لئے اس ایک امر میں حضرت مسیح ناصری حضرت مسیح موعود سے بڑھ کر ہیں " د روح اسلام صفحه ۲۰) لہذا اگر حضرت اقدس کی ظلی نبوت حضرت عیسی علیہ السلام کی نبوت سے کم درجہ کی قرارد کی جائے تو یہ امر حضرت اقدس کے حضرت کیلئے علیہ السلام سے کم درجہ ہونے کی وجہ ہوگی نہ کہ مضمنا فضل ہونے کی وجہ کیونکہ شیخ مصری صاحب خود لکھ چکے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام مستقل رسول ہونے کی وجہ سے منتقل حیثیت رکھتے ہیں اس لئے حضرت اقدس سے اس امر میں بڑھ کر ہیں۔مگو اس کے بر عکس حضرت اقدس تحریر فرماتے ہیں کہ "جو شخص پہلے مسیح کو افضل سمجھتا ہے اس کو نصوص حدیثیہ اور قرآنیہ سے ثابت کرنا چاہیئے کہ آنے والا سیے کچھ چیز ہی نہیں۔نہ نہیں کہلا سکتا ہے نہ حکم جو کچھ ہے پہلا ہے" (حقیقۃ الوحی صفحه ۱۵۵) پس شیخ مصری صاحب کا حضرت اقدس کی ظلی نبوت کو حضرت سیئے علیہ السلام کی مستقلہ نبوت سے شان نبوت یا درجہ نبوت میں کمتر درسیہ کی قرار دینا اور پھر اسے حضرت اقدس کے بحضرت جیسے علیہ السلام سے فضل ہونے کی وجہ بھی قرار دے دینا اجتماع نقیضین کو مستلزم ہے جو ایک امر محال ہے۔اجتماع نقیضین اس لئے لازم آتا ہے کہ میں امر کو وہ خود کمتر ہونے کی وجہ قرار دے چکے ہیں اسی امر کو پھر فضل ہونے کی وجہ بھی قرار دے رہے ہیں۔