شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 68 of 240

شان مسیح موعود — Page 68

YA تناقض تو ضرور نظر آیا ہے۔اور فی الحقیقت تناقض ہے بھی اور خود حضور نے بھی جواب دیتے وقت اس تناقض کو تسلیم کیا ہے جیسا کہ احباب کرام پر جواب پڑھتے وقت ظاہر ہو جائے گا لیکن سائل کے ذہن میں یہ ہرگز نہیں آیا کہ حضور نے پہلی تحریروں کے خلاف جن میں حضور ا پنے آپ کو غیر نبی لکھا کرتے تھے اب اپنی مندرجہ بالا دونوں کتابوں میں اپنے آپ کو زمرہ انبیاء کے فرد کے طور پر ناقل) پیش کیا ہے۔اس کے ذہن میں ہو تناقض آیا ہے وہ صرف یہی ہے کہ حضور پہلے اپنے آپ کو حضرت مسیح ناصری سے بڑھ کر یا افضل نہیں لکھا کرتے تھے مگر ان دونوں مذکورہ بالا کتابوں" دافع المبلار اور کشتی نوح میں بڑھ کر یا بالفاظ دیگر افضل لکھا ہے۔اس نے یہ سوال ہرگز نہیں کیا کہ پہلے آپ اپنے آپ کو غیر نبی لکھا کرتے تھے اب آپ نے اپنے آپ کو نبی لکھ دیا ہے" روح اسلام صفحہ ۷) گویا شیخ صاحب کے نزدیک تناقض پہلے بھوئی فضیلت کے ساتھ فضل نہ کہنے اور بعد میں اسی جزوی فضیلت کے ساتھ فضل کہنے میں واقع ہوا ہے۔شیخ صاحب کی دلیل کا ابطال اگر بدور تنزل ہم شیخ صاحب کی یہ بات درست تسلیم کرلیں کہ سائل کے ذہن میں صرف یہ بات آئی تھی کہ حضور پہلے اپنے آپ کو حضرت میسج ناصری سے بڑھ کر یا افضل نہیں لکھا کرتے تھے۔مگر ان دونوں مذکورہ