شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 65 of 240

شان مسیح موعود — Page 65

۶۵ کا یہ عقیدہ کہ آپ اپنی تمام شان میں حضرت مسیح ابن مریم سے بہت بڑھ کر ہیں۔آپ کی نبوت کو مستلزم ہے اور نبوت کے عقیدہ میں تبدیلی کی وجہ سے ہی آپ نے یہ اعلان فرمایا ہے کہ آپ حضرت جیسے ملیہ اسلام سے اپنی تمام نشان میں بہت بڑھ کر نہیں۔اگر شیخ مصری صاحب علم منطق سے واقف نہیں تو پھر یہ ان کی بڑی فرد گذاشت ہے کہ دونوں عبارتوں میں تناقض تسلیم کرنے کے باوجود وہ یہ لکھ رہے ہیں کہ تبدیلی صرف پہلے افضل کا لفظ استعمال نہ کرنے اور بعد میں استعمال کرنے میں ہوئی ہے۔اور اس تبدیلی سے آپ کے اصل مقام پر کوئی اثر نہیں پڑتا حضور کا مقام بہر حال اولیاء کا فرد ہونے کا ہی رہتا ہے۔کیونکہ اس خیال کا نتیجہ وہ خود یہ بیان کرتے ہیں کہ " اب تبدیلی عقیدہ کے بعد۔ناقل ) آپ نے جوئی فضیلت افضلیت دونوں کو اپنے وجود میں جمع کر لیا ہے" ( روح اسلام صفحه ۱۶) اور جب بقول شیخ مصری صاحب جزئی فضیلت اور انصلیت کے دونوں عقیدوں کو سفیر نے اپنے وجود میں جمع کر لیا ہے تو پھر دونوں عقیدوں میں کوئی تناقض نہیں رہتا۔کیونکہ تناقض کی صورت تسلیم کرنے کی صورت میں تو فضیلت کا پہلا عقیدہ فضیلت کے دوسرے متناقض عقیدہ کے ساتھ سمجھے نہیں ہو سکتا کیونکہ دو متناقض بعقیدوں کے ایک زمانہ میں ایک وجود میں جمع پونے سے اجتماع النقیضین لازم آتا ہے تو امر محال ہے۔لہذا منزوی فضیلت اور فضیلیت دونوں کا حضرت اقدس علیہ اسلام کے وجود میں جمع شدہ تسلیم کرنا