شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 57 of 240

شان مسیح موعود — Page 57

ہو سکتا ہے یا نہیں ؟ واضح رہے کہ شیخ مصری صاحب نے سوال کا یہ غلط مفہوم لے کو ہی اس پر اپنے نظریہ کی عمارت قائم کی ہے۔چونکہ سوال کا یہ مفہوم تھا ہی نہیں اس لئے شیخ مصری صاحب نے اپنا نظریہ محض ایک فاسد بنیاد پر قائم کیا ہے۔اس لئے اس فاسد بنیاد پر انہوں نے جو عمارت تعمیر کرنے کی کوشش کی ہے وہ بھی بناء فاسد علی القاصد کی مصداق ہے۔خلاصہ کلام یہ ہے کہ سائل نے حضرت اقدس کی دونوں عبارتوں میں تناقض قرار دیا ہے۔اس نے یہ سوال ہر گز نہیں کیا کہ غیر نبی ، نبی سے افضل ہو سکتا ہے یا نہیں ؟ اور نہ حضرت اقدس نے اسے یہ جواب دیا ہے کہ افضل ہو سکتا ہے گو فضیلت اس کی جندگی ہی رہے گی" پس جس طرح سائل کا سوال یہ نہیں کہ غیر نبی ، نبی سے افضل ہو سکتا ہے یا نہیں؟ اسی طرح حضرت اقدس نے بھی اس جگہ یہ جواب نہیں دیا کہ افضل ہو سکتا ہے گو فضیلت اس کی جزوی ہی رہے گی بلکہ حفر قدس نے اپنے جواب میں سائل کی طرف سے پیش کردہ اپنی دو نو عبادتوں میں تناقض تسلیم کر کے اس سوال کے جواب میں اپنی دو تو عبارتوں میں سے پہلی عبارت کا تعلق نبی نہ ہونے اور دوسری عبادت کا تعلق بارش کی طرح وحی انہی سے صریح طور پر نبی کا خطاب پانے سے قرار دیا ہے۔چنانچہ پہلے عقیدہ کے ذکر میں حضور کے جواب کا مفہوم یہ ہے کہ میرا حضرت عیسی علیہ السلام پر اپنی جزئی تقصیت کے عقیدہ کا اظہار جو ایک غیر نبی کو نبی پر ہو سکتی ہے اس وقت تک تھا جب تک میں نبوت میں حضرت عیسی علیہ السلام سے اپنی