شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 34 of 240

شان مسیح موعود — Page 34

کا سوال غلط تھا تو پھر تو جواب کے لئے کوئی بانہیں نہیں رہتی۔کیا موادی محمد علی صاحب کا کوئی ہم خیال ہمیں یہ بتا سکتا ہے کہ حضرت اقدس نے عام پیرایہ میں جواب کس بات کا دیا ؟ سیحی بات تو یہی ہے کہ حضرت اقدس نے سائل کے سوال کو درست تسلیم کرتے ہوئے ہیں تریاق القلوب" اور ریویو" کی دونوں تقریروں میں تناقض تسلیم کر کے مسائل کو یہ جواب دیا ہے کہ "تریاق القلوب کا جن کی فضیلت والا عقیدہ اپنے آپ کو مسیح علیہ السلام کے بالمقابل غیر بنی سمجھنے کی وجہ سے تھا اور نیو یو حملہ کے وقت آپ پر صریح طور پر نبی کے خطاب پانے کا انکشاف ہو گیا تو آپ نے جوئی فضیلت کا عقیدہ جو غیر نبی کو نبی پر ہو سکتی ہے ترک کر کے دیو کو والا یہ عقیدہ اختیارہ کر لیا ہے کہ خدا نے اس امت سے مسیح موعود بھیجا جو اس پہلے مسیح سے اپنی تمام شان میں بہت بڑھ کر ہے۔حضور کے جواب سے ظاہر ہے کہ حضور نے حضرت عیسی علیہ اریت نام سے اپنی تمام شان میں بہت بڑھ کو ہونے کا عقیدہ اپنے آپ کو نبی سمجھ لینے پر ہی اختیار کیا ہے کیونکہ جو شخص تھا نہ ہو بلکہ محدث یعنی دلی ہی ہو وہ ایک نبی سے اپنی تمام شان میں اصل ہونے کا دھوٹی کر ہی نہیں سکتا۔اس کا ایسا دھوئی سراسر جھوٹ بن جاتا ہے کیونکہ ولی کی شان نبی کی شان سے کم درجہ کی ہوتی ہے۔لہذا کم درجہ کی شان والا یہ کہہ ہی نہیں سکتا کہ وہ اپنی تمام شان میں ایک نبی سے بڑھ کر ہے۔پس مولوی محمد علی صاحب کا بیان غلط ہے کہ سائلی کا سوال ہی غلط تھا۔کیونکہ حضرت اقدس نے اسے درست قرارد ے کو جواب دیا ہے