شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 32 of 240

شان مسیح موعود — Page 32

۳۲ جواب دیا ہے۔کیونکہ اگر سائل کا سوال ہی غلط تھا تو حضرت اقدس کو ایک غیر متعلق جواب دینے کی کیا ضرورت تھی ؟ مولوی صاحب کا یہ کہنا درست نہیں کہ سائل کا سوال زمانہ کی تقسیم کے لحاظ سے غلط تھا کیونکہ سائل نے تو اپنا سوال زمانہ کی تقسیم کرتے ہوئے پیش ہی نہیں کیا تھا۔اسے تو حضرت اقدس کی "تریاق القلوب" اور " ریویو " کی دو تحریروں میں تناقض دکھائی دیا اور اُس نے اعتراض کر دیا کہ آپ کی ان دو نو عیار توں میں تناقض ہے۔اس نے یہ کہا ہی نہیں کہ پہلے آپ نے یہ کہا اور بعد میں یہ کہا۔اسے اگر ریویو آفت المجنزر پہلے ملا اور تریاق القلوب بعد میں، تو اسے اس بات سے کیا غرض ؟ اسے تو درنو تحریروں میں تناقض نظر آیا اور اس نے تناقض کا اعتراض کر دیا۔اگر اسے تیاق القلوب بعد میں ملی تو تب بھی اسے دو تو تحریروں میں تناقض کا اعتراض پیدا ہو سکتا تھا۔ہاں حضرت اقدس کے جواب سے ظاہر ہے کہ " تریاق القلوب میں بیان کردہ حضرت مسیح بن مریم پر اپنی جزئی فضیلت کا عقیدہ جو غیر نبی کو نبی پر ہو سکتی ہے آپ کے نزدیک پہلے زمانہ کا تھا اور ریویو آف ریلیجنز کی تحریر جس میں آپ نے اپنی تمام شان میں حضرت مسیح بن مریم سے بہت بڑھ کر ہونے کا دعوئی کیا تھا بعد کے زمانہ کی تحریر تھی کیونکہ حضور نے اپنے جواب میں تریاق القلوب والے جوئی فضیلت کے عقیدہ کے متعلق یہ لکھا ہے۔جب خدا تعالیٰ کی بارش کی طرح وحی الہی مجھ پر نازل ہوئی تو اس نے مجھے اس عقیدہ پر قائم نہ رہنے دیا اور صریح طور پر نبی کا خطاب مجھے دیا گیا۔گویا صریح طور پر نبی کا خطاب پانے کا انکشاف ہو جانے پر آپ نے جبرئی فضیلت کے عقیدہ کو جو تریاق القلوب