شان مسیح موعود — Page 24
۲۴ گیا اور کلام میں دیو سائل نے تریاق القلوب اور ریویو سے پیش کیا ہے۔ناقل) یہ تناقض کیوں پیدا ہو گیا۔سو اس بات کو توجیہ کر کے سمجھ لو کہ یہ اسی قسم کا تناقض ہے کہ جیسے براہین احمدیہ میں ہیں نے لکھا تھا کہ مسیح ابن مریم آسمان سے نازل ہوگا مگر بعد میں یہ لکھا کہ آنے والا سیح میں ہی ہوں۔اس تناقض کا بھی یہی سبب تھا کہ اگرچہ خدا تعالیٰ نے براہین احمدیہ میں میرا نام عیسی رکھا اور یہ بھی مجھے فرمایا کہ تیر سے آنے کی خیر خدا اور رسول نے دی تھی مگر چونکہ ایک گرود مسلمانوں کا اس اعتقاد پر جما ہوا تھا اور میرا بھی یہی اعتقاد تھا کہ حضرت عیسی آسمان سے نازل ہوں گے۔اس لئے میں نے خدا کی وحی کو ظاہر پر مکمل کرنا نہ چاہا اور اپنا اعتقاد وہی رکھا جو عام مسلمانوں کا تھا اور اسی کو براہین احمدیہ میں شائع کیا۔مگر بعد اس کے اس بارہ میں بارش کی طرح وحی الہی نازل ہوئی کہ وہ مسیح موعود جو آنے والا تھا تو ہی ہے اور ساتھ اس کے صدہا نشان ظہور میں آئے اور زمین و آسمان دونوں میری تصدیق کے لئے کھڑے ہو گئے اور خدا کے چھکتے ہوئے نشان میرے پر بخیر کر کے مجھے اس طرف لے آئے کہ آخری زمانہ میں مسیح موعود آنے والا میں ہی ہوں ورنہ میرا اعتقاد تو وہی تھا جو میں نے براہین احمدیہ میں لکھ دیا تھا۔اسی طرح اوائل میں میرا یہی عقیدہ تھا کہ مجھے کو مسیح ابن مریم سے کیا نسبت ہے۔وہ نبی ہے اور خدا کے بزرگ