شان مسیح موعود — Page 237
۲۳۷ علم لینگا ایسا ہی اس کا نبی نصب بھی لے گا کیونکہ بروزی تصویہ پوری نہیں ہو سکتی جب تک کہ یہ تصویر ہر ایک پہلو سے اپنے اصل کے کمال اپنے اندر نہ رکھتی ہو نہیں چونکہ نبوت بھی نہی میں ایک کمال ہے اس لئے ضروری ہے کہ تصویر بروزی میں وہ کمال بھی نمودار ہو نہیں تریاق القلوب میں حضور کی مراد آیت کریمہ کے الفاظ مع النبيين سے کما با نبوت تھی اور اس کمال نبوت میں ہی آپ کی نبوت بھی داخل تھی۔گو اس وقت آپ اپنی نبوت کو محدثیت قرار دیتے تھے۔مگر تبدیلی عقیدہ کے بعد آپ نے محض محدث کہلانے کی تردید فرما دی ہے۔چنانچہ ایک غلطی کا ازالہ میں تحریر فرماتے ہیں :۔"اگر خدا تعالیٰ سے غیب کی خبریں پانے والا نبی کا نام نہیں رکھتا تو پھر بتلاؤ کس نام سے اس کو پکارا جائے۔اگر کہو اس کا نام محدث رکھنا چاہئیے تو میں کہتا ہوں حدیث کے معنی کسی لغت کی کتاب میں اظہار تغیب نہیں ہے مگر نبوت کے معنی اظہالہ امر غیب ہے؟ اسی جگہ بھاس شیعہ میں تحریر فرماتے ہیں :۔یر ضرور یاد رکھو کہ اس امت کے لئے وعدہ ہے کہ وہ ہر ایک ایسے انعام پائے گی جو پہلے نبی اور صدیق پا چکے (یہ بات من العلم الله و الرسول الامیہ کی روشنی میں ہی بیان فرما رہے ہیں۔ناقل بین منجملہ ان انعامات کے وہ بیوتین اور پیش گوئیاں ہیں جن کے رو سے انبیاء علیہم السلام نبی کہلاتے رہے لیکن قرآن شریف بھر نہیں بلکہ رسول