شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 210 of 240

شان مسیح موعود — Page 210

۲۱۰ ساتھ امتی کی ترکیب اس بات کو ظاہر کرنے کے لئے ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کے روحانی فرزند اور شاگرد بھی ہیں اور بھی بھی۔یعنی جب آپ کو آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی نسبت سے دیکھا جائے تو آپ اُن کے امتی یعنی روحانی فرزند اور شاگرد ہیں اور جب آپ کو آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی امت کے مقابلہ میں دیکھا جائے تو آپ نبی ہیں مگر بغیر شریعت جدیدہ کے شیخ صاحب ! اگر کوئی شخص ایک دوسرے شخص کا شاگرد ہو۔مگر بعض دوسروں کا وہ اُستاد ہو تو اس طرح وہ ایک پہلو سے شاگرد ہوگا اور ایک دوسرے پہلو سے اُستاد۔اس کے یہ معنی تو نہیں ہو سکتے کیونکہ وہ ایک پہلو سے شاگرد ہے لہذا وہ اُستاد ہی نہیں۔اس لئے کہ وہ ہر پہلو سے اُستاد نہیں۔اگر یہ معنی نہیں ہو سکتے تو ایک پہلو سے نبی اور ایک پہلو سے امتی کے بھی یہ معنی نہیں ہو سکتے کہ حضرت مسیح موعود علیدات سلام نبی نہیں۔کیونکہ ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحہ ۱۳۸ میں حضرت اقدس نے بالتصریح بیان کر دیا ہے کہ ایک امتی کے نبی ہونے میں کوئی محذور لازم نہیں آتا " نہیں حضرت مسیح موعود علیہ اس نام آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کے شاگرد ہونے اور روحانی فرزند ہونے کے لحاظ سے امتی ہیں۔مگر آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی امت کے لئے استاد کامل ہونے کے لحاظ سے نبی ہیں۔پھر نبی کے ساتھ امتی کا لفظ حضرت اقدس کے آنحضرت صل اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے کے علاوہ آنحضرت صل اللہ علیہ وسلم کا کمال فیضان ثابت کرنے کے لئے بھی استعمال ہوا ہے