شان مسیح موعود — Page 209
۲۰۹ یوں تو قرآن شریف سے ثابت ہے کہ ہر ایک نبی آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی امت میں داخل ہے۔بجیسا کہ اللہ تعالے فرماتا ہے تو منت به ولتنصر نه پس اس طرح تمام انبیا علیہم السلام آ نحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی امت ہوئے اور پھر حضرت عیسی کو امتی بنانے کے کیا معنی ہیں اور کونسی خصوصیت کیا وہ اپنے پہلے ایمان سے برگشتہ ہو گئے تھے جو تمام نبیوں کے ساتھ لائے تھے تا نعوذ باللہ یہ سزا دی گئی کہ زمین پر اتار کر دوباره تجدید ایمان کرائی جائے مگر دوسرے نبیوں کے لئے وہی پہلا ایمان کافی نہ ہا۔کیا ایسی کچھی باتیں اسلام سے تمسخر ہے یا نہیں ؟“ ضمیمه برا بین احمدیہ حصہ بنجم صفحه ۱۳۳) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس تحریر سے ظاہر ہے کہ امتیت کے ایک پہلو کے لحاظ سے تمام انبیاء آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کے امتی ہیں۔لین اس طرح تمام انبیاء ایک پہلو سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی بھی ہیں اور دوسرے پہلو سے نبی بھی ہیں۔لہذا شیخ صاحب کا یہ بیان درست نہ رہا کہ نبی کو جس پہلو سے دیکھا جائے وہ نبی ہی ہوتا ہے اور امتی اور نجا چونکہ ہر پہلو سے نبی نہیں ہوتا اس لئے وہ نبی نہیں بلکہ ولی ہی ہوتا ہے۔کیونکہ تمام انبیاء کرام کا امتیت کے ایک پہلو سے آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کا امتی ہونا انہ روئے قرآن ثابت ہے اور امنیت کا پہلو رکھنے کے باوجود وہ بنی ہی رہتے ہیں۔اصل بات یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود کے لئے نبی کے