شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 96 of 240

شان مسیح موعود — Page 96

محض لغوی معنی والی نبوت ، مجاز اور استعارہ والی نبوت کے مفہوم میں ، نہ کہ اسلامی اصطلاح والی نبوت کے مفہوم ہیں، صرف صراحت اور اختصار کا فرق ہے ورنہ جنس سب کی ایک ہی ہے۔ر روح اسلام صفحه ۱۴۰۰ اس بیان سے ظاہر ہے کہ شیخ صاحب حضرت اقدس اور دوسرے محدثین امت میں کامل اور ناقص کا فرق قرار دیتے ہیں۔کیونکہ وہ دوسرے محدثین کے مقابلہ میں صرف آپ کو ہی کامل محدث قرار دیتے ہیں لیکن وہ آپ کو کامل محدث کہہ کر صرف زمرہ محدثین کا فرد قرار دینا چاہتے ہیں اور نہیں جانتے کہ کابل محقت تو صرف نبی ہی ہوتا ہے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام حمامہ البشری " میں لکھتے ہیں :- " اس بات کا کہنا جائز ہے کہ نبی علی وجہ الکمال محدث ہے کیونکہ وہ علی وجہ الا تم کمالات کا جامع ہوتا ہے" (حمامة الشهرى صفر (٨) شیخ مصری صاحب حضرت اقدس کو محدثین کی جنس کا خود قرار دے کر صرف ولی قرار دینا چاہتے تھے کیونکہ محدثیت ولایت ہی ہے۔مگر حضرت اقدس کی مندر بالا عبارت سے ظاہر ہے کہ نجی کامل محدث ہونے کی وجہ سے زمرہ محدثین کا فرد تو ضرور ہوتا ہے مگروہ زیرہ انبیاء کا بھی فرد ہوتا ہے۔اور ہماری بحث جنس کے متعلق نہیں بلکہ جس کی انواع کے متعلق ہے اور ولائت کی جنس کی انواع میں نبوت کا ملہ بھی داخل ہے۔ولائت جنس الاجناس ہے جنس نبوت کی آگے تین اقسام ہیں۔اول تشریعی