شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 79 of 240

شان مسیح موعود — Page 79

49 یہ ہے کہ اہل سنت کا یہ عقیدہ کہ ولی نبی سے افضل نہیں ہوتا بالکل صحیح عقیدہ ہے یہ جس طرح پہلے صحیح تھا اسی طرح مسیح مھدی میسج موسوی سے افضل ہے کا الہام نازل ہونے پر بھی صحیح ہے۔حضرت اقدس نے اس عقیدہ کو غلط سمجھنے کی وجہ سے نہیں چھوڑا۔بلکہ اپنا مقام حضرت مسیح علیہ السلام کے مساوی نبی سمجھے لینے پر چھوڑا کیونکہ آپ پر اس وقت علی الاطلاق فضلیت کا الہام بھی نازل ہو چکا تھا۔پس شیخ مصری صاحب کا یہ خیال باطل ہے کہ حضرت اقدس کے عقیدہ میں تبدیلی پہلے فضل نہ کہنے اور بعد میں افضل کہنے میں ہوئی ہے اور یہ کہ حضرت اقدس کے فضیلت بہ مسیح کے دونوں عقیدوں کے وقت جزوی فضیلت ہی مراد ہے جو غیر نبی کو نبی پر ہو سکتی ہے اور تبدیلی عقیدہ سے آپ کے مقام پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔کیونکہ اگر شیخ مصری صاحب کا یہ خیال درست ہوتا تو حضر اقدس جزوی فضیلت اور افضلیت کے دونوں عقیدوں میں تناقض کیوں تسلیم کرتے۔انہیں تو پھر سائل کو یہ جواب دینا چاہئیے تھا کہ اس کی طرف سے سوال میں پیش کر وہ تریاق القلوب اور ریویو کی دونوں عبارتوں میں کوئی تناقض نہیں۔کیونکہ اپنی تمام شان میں حضرت مسیح ابن مریم سے بہت بڑھ کو ہونے سے بھی میری یہی مراد ہے کہ یہ ایک جزئی فضیلت ہے جو غیر نبی کو نبی پر ہو سکتی ہے۔مگر حضرت اقدس نے تو دونوں عقیدوں میں تناقض تسلیم فرمایا ہے اور پہلے عقیدہ پر قائم نہ رہنے اور دوسرے عقیدہ کو صریح طور پر نبی کا خطاب یافتہ سمجھ لینے پر اختیار کیا ہے پر، یہ تبدیلی اپنے آپ کو نبی سمجھ لینے پر ہی کی جا سکتی تھی اور یہی سمجھ لینے پر ہی کی گئی۔