شانِ خاتم الانبیأ ﷺ

by Other Authors

Page 5 of 17

شانِ خاتم الانبیأ ﷺ — Page 5

وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق دے کر بھیجا تا کہ دباقی تمام دینوں پر اُسے غالب کر دے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے " اقرة بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ (سُورَة على :۲) کی صدائے ربانی پر خدائے واحد کے پیغام کی منادی کا آغاز فرمایا جس پر مردوں میں سے سیدنا حضرت ابوبکر صدیق ، خواتین میں سے حضرت سیدہ خدیجہ الکبری ، بچوں میں سے سیدنا حضرت علی ابن ابی طالب اور غلاموں میں سے حضرت زید بن حارثہ سب سے پہلے داخل اسلام ہوئے۔دنیا یں اسلام کا یہ پہلا قافلہ تھا۔تین برس تک آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نہایت خاموشی اور رازداری کے ساتھ فریضہ تبلیغ ادا فرمایا۔بعد ازاں فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ (حجر : ۹۵) کا حکم ملتے ہی پہلے تو کوہ صفا پر قریش کے ایک بڑے اجتماع کو تبلیغی خطاب فرمایا۔اور پھر حرم کعبہ میں بت پرستی کے خلاف علم جہاد بلند کرتے ہوئے توحید کا اعلان کیا جو کفار مکہ کے مذہب کے خلاف زبردست چیلنج تھا۔اور ان کے نزدیک خدا کے گھر کی کھلی تو ہین تھی۔لہذا انہوں نے فوراً ہنگامہ بیا کر دیا۔چاروں طرف سے لوگ شہر لولاک حضرت محمدمصطفی صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم پر ٹوٹ پڑے۔آپ کے ربیب حضرت حارث بی ینالہ نے چاہا لیکن نہیں نہایت بیٹی سے شہید کردیاگیا اسلام کی راہیں یہ پہلا خون تھا جس سے خانہ کعبہ کی سرزمین پاک رنگین ہوئی۔اس واقعہ کے بعد پورے عرب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف مخالفت کا ہولناک حوفان اُٹھ کھڑا ہوا۔اور نہ صرف حضرت بلال ، حضرت صہیب حضرت عمار ، حضرت عثمان نے ، حضرت زبیر بن العوام ، حضرت ابو ذر غفاری اور دوسرے بلند پایہ صحابہ اور صحابیات پر جور وتم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے بلکہ خود آنحضرت صلی الہ علیہ وقت پر مظالم کی انتہاکردی گئی۔مسجد حرام میں عین وسلم نماز کے وقت آپ کی گردن مبارک میں پٹکا ڈال کر کھینچ گیا یہاں تک کہ آپ کی آنکھیں باہر نکل له اصابه " حالات حارث بن ابی ہالہ و سیرت النبی جلد اول ص۲۱ از علامہ شبلی نعمانی مرحوم -