شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 518 of 670

شیطان کے چیلے — Page 518

514 کا وفادار ہے اور وفادار رہے گا۔اس اعتبار سے ہندوستان کا احمدی لازماً ہندوستان کا وفا دار ہے اور ہمیشہ وفادار رہے گا۔انگلستان میں رہنے والا احمدی لازماً انگلستان کا وفادار ہے اور ہمیشہ وفادار رہے گا۔اسی طرح پاکستان میں بسنے والا احمدی لازماً پاکستان کا وفادار ہے اور ہمیشہ وفادار رہے گا۔یہ ہے حقیقت حال ، باقی سب جھوٹ ہے۔“ (خطبہ جمعہ 8 مارچ1985 ء مسجد فضل لندن ) پس جماعت احمدیہ پر جاسوسی کا الزام لگانا انتہائی درجہ کی بے حیائی ہے۔جماعت احمدیہ نے تو نقشہ عالم پر خدمت و وفا کے ایسے تاریخی نقوش ثبت کئے ہیں کہ قیامت تک ابلیس کا کوئی چیلہ ان کو مٹا نہیں سکتا۔فلسطین کے لئے خدمات جہاں تک اسلام اور اسلامی ممالک کے مفاد کا تعلق ہے جماعت احمدیہ نے صف اول میں ان کے لئے قربانیاں دیں اور عزت کے ساتھ ان کا دفاع کیا ہے۔مسیح موعود علیہ السلام کے خلفاء مسلمانانِ عالم کو ہر خطرہ کے وقت متنبہ کرتے رہے اور ان کی ہر ممکن خدمت کے لئے جماعت احمدیہ کو پیش کرتے رہے۔چنانچہ عراق کے ایک مشہور اور بزرگ صحافی الاستاذ علی الخیاط آفندی جن کا ایک مشہور ومعروف اور موقر اخبار الانباء “ کے نام پر نکلتا ہے۔آپ نے اپنے اخبار میں ایک تفصیلی مضمون لکھا ہے جس میں سے ایک اقتباس ہے۔وہ لکھتے ہیں: یہ غیر ملکی حکومتیں ہمیشہ کوشش کرتی ہیں کہ مسلمانوں میں مختلف نعرے لگوا کر منافرت پیدا کی جائے اور بعض فرقے احمدیوں کی تکفیر اور ان پر نکتہ چینی کرنے کے لئے کھڑے ہوجائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے اس امر کی پوری پوری اطلاع ہے کہ در حقیقت یہ سب کارروائی استعماری طاقتیں کروا رہی ہیں کیونکہ فلسطین کی گزشتہ جنگ کے ایام میں 1948ء میں استعماری طاقتوں نے خود مجھ کو اس معاملہ میں آلہ کار بنانے کی کوشش کی تھی۔ان دنوں میں ایک ظرافتی پرچے کا ایڈیٹر تھا اور اس کا انداز حکومت کے خلاف نکتہ چینی کا انداز تھا۔چنانچہ انہی دنوں مجھے ایک غیر ملکی حکومت کے ذمہ دار نمائندہ مقیم بغداد نے ملاقات کے لئے بلایا اور کچھ چاپلوسی کے طور پر میرے انداز نکتہ چینی کی تعریف کرنے کے بعد مجھے کہا کہ آپ اپنے اخبار میں قادیانی جماعت کے خلاف زیادہ سے زیادہ دل آزار طریق پر نکتہ چینی جاری کریں کیونکہ یہ جماعت دین سے خارج 66 ہے۔