شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 22 of 670

شیطان کے چیلے — Page 22

22 22 (1) ختر دخال، دابتہ الارض ، دجال احادیث میں بیان فرمودہ ان مذکورہ بالا اصطلاحات کی جو تو جیہات حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پیش فرما ئیں۔راشد علی نے ان کو مورد اعتراض ٹھہراتے ہوئے اس طرح درج کیا ہے۔"Khar-e-Dajjal is the railway train, dabbatul ard is Muslim religious scholars and Dajjal is the christian priests etc۔" (Beware۔۔۔) ترجمہ :۔خر دجال سے مراد ریل گاڑی، دابتہ الارض سے مراد مسلمان مذہبی علماء اور دجال سے مرد عیسائی متاد ہیں۔راشد علی کی دانست میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان امور کی غلط تو جیہات کی ہیں لہذا یہ قابلِ اعتراض ہیں۔اگر اس کو ان تو جیہات پر اعتراض ہے یا اس کے نزدیک یہ تو جیہات درست نہیں ہیں تو اسے چاہئے تھا کہ ان کو دلائل کے ذریعہ رد کرتا اور اپنی نام نہاد تو جیہات بھی پیش کرتا تا کہ قارئین اس کی جہالت کا اندازہ تو لگا سکتے۔بہر حال ان مذکورہ بالا امور کا ایک حقیقت افروز جائزہ قارئین کے استفادہ کے لئے پیش ہے۔وہ اس سے بھی راشد علی کی جہالت اور آنحضرت ﷺ کی پیش فرمودہ پیشگوئیوں کی حقیقت کا اندازہ کرسکیں گے۔خرد قال:۔دقبال کے گدھے کے بارہ میں آنحضرت ﷺ کی پیشگوئی سے کیا مراد ہے؟ جب ہم اس گدھے کی تفصیلی نشانیوں کے بارہ میں جستجو کرتے ہیں تو احادیث سے ہمیں پتہ چلتا ہے: " يَخْرُجُ الدَّجَّالُ عَلَى حِمَارٍ أَقْمَرَ مَا بَيْنَ أَذْنَيْهِ سَبْعُوْنَ بَاعَاً المشکوۃ المصابیح۔باب العلامات بین یدی الساعۃ وذکر الہ جال - الفصل الثالث۔مطبوعہ دینی کتب خانہ اردو بازار لا ہور ) کہ دجال ایک ایسے گدھے پر سوار ہو کر خروج کرے گا ، جو روشن سفید رنگ والا ہو گا ( جو چاند کے