شیطان کے چیلے — Page 328
326 آئمہ اثناعشر آئمہ اثنا عشر نہایت درجہ کے مقدس اور راستباز اور ان لوگوں میں سے تھے جن پر کشف صحیح کے دروازے کھولے جاتے ہیں۔“ فرمایا: " (ازالہ اوہام حصہ دوم - روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 344) ” و كان الامام محمّد الباقر من آئمة المهديين و فلذة الامام الكامل زين العابدين“ ( نور الحق - الجزء الثانی۔روحانی خزائن جلد 8 صفحہ 206) که امام محمد باقر ، آئمہ مہدیتین میں سے تھے اور امام کامل حضرت زین العابدین کے جگر گوشہ تھے۔و, ข آئمہ اربعہ یہ چار امام اسلام کے واسطے مشکل چاردیواری کے تھے۔" (البدر 3 نومبر 1905 ، صفحہ 4) صلحائے امت ข فرمایا: الله ”ہمارے سید مولی آنحضرت ﷺ کے زمانہ سے آج تک ہر ایک صدی میں ایسے باخدا لوگ ہوتے رہے جن کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ غیر قوموں کو آسمانی نشان دکھلا کر ان کو ہدایت دیتا رہا ہے۔جیسا کہ سید عبدالقادر جیلانی اور ابوالحسن خرقانی اور ابو یزید بسطامی اور جنید بغدادی اور محی الدین ابن العربی اور ذوالنون مصری اور معین الدین چشتی اجمیری اور قطب الدین بختیار کا کی اور فریدالدین پاک پٹنی اور نظام الدین دہلوی اور شاہ ولی اللہ دہلوی اور شیخ احمد سر ہندی رضی اللہ عنہم ورضوا عنہ اسلام میں گزرے ہیں اور ان لوگوں کا ہزار ہا تک عدد پہنچا ہے اور اس قدر ان لوگوں کے خوارق علماء اور فضلاء کی کتابوں میں منقول ہیں کہ ایک متعصب کو با وجود سخت تعصب کے آخر ماننا پڑا ہے کہ یہ لوگ صاحب خوراق وکرامات تھے۔جس قد راسلام میں، اسلام کی تائید میں اور آنحضرت ﷺ کی سچائی کی گواہی میں آسمانی نشان بذریعہ اس امت کے اولیاء کے ظاہر ہوئے اور ہورہے ہیں ان کی نظیر دوسرے مذاہب میں ہرگز نہیں۔“