شیطان کے چیلے — Page 319
318 (انفارس العارفین۔صفحہ 196 حصہ دوم در حالات شیخ ابوالرضا محمد ) اب اس کے بعد ہم حضرت مرزا صاحب کی وہ تحریرات پیش کرتے ہیں۔جن سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ حضرت مرزا صاحب حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے مقابل پر اپنا کیا مقام ومرتبہ سمجھتے تھے۔ان تحریروں پر غور فرما لیجئے۔اگر پھر بھی راشد علی وغیرہ بہتان طرازی سے باز نہ آئے تو خدا کے سامنے جواب دہ ہوں گے۔اور یاد رکھیں کہ موت کے بعد تو بہ کے دروازے بند ہو جاتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: " خدا تعالیٰ کے فضل اور رحمت نے اس زمانہ میں ان دونوں لقبوں کا مجھے وارث بنا دیا۔اور یہ دونوں لقب میرے وجود میں اکٹھے کر دیئے۔سو میں ان معنوں کے رو سے عیسی مسیح بھی ہوں اور محمد مہدی بھی۔اور یہ وہ طریق ظہور ہے جس کو اسلامی اصطلاح میں بروز کہتے ہیں۔سو مجھے دو بروز عطا ہوئے ہیں۔بروز عیسی اور بروز محمد 66 آپ اپنے ایک شعر میں اسی مضمون کو یوں بھی بیان فرمایا: (ضمیمہ رسالہ جہاد روحانی خزائن جلد نمبر 17 صفحہ 28) لیک آئینه ام رب غنی مدنی نزول مسیح۔روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 478) کہ میں مدینہ کے چاند حضرت محمد عربی ﷺ کی تصویر دکھانے کے لئے خدا کی طرف سے آئینہ بن کر آیا ہوں۔نیز فرماتے ہیں: یقین مصطفی شدم وارث حسین شدم رنگین رنگ (نزول مسیح روحانی خزائن جلد نمبر 18 صفحہ 477) کہ میں حضرت محمد مصطفی ﷺ کا وارث بن کر آیا ہوں ( آپ کا امتی اور روحانی بیٹا ہونے کے سبب ) اور میں اپنے اس حسین محبوب کے رنگ میں رنگین ہو کر آیا ہوں۔نیز فرمایا: "آنحضرت ﷺ کی روحانیت نے ایک ایسے شخص کو اپنے لئے منتخب کیا جو خلق اور خو اور ہمت اور ہمدردی خلائق میں اس کے مشابہ تھا اور مجازی طور پر اپنا نام احمد اور محمد اس کو عطا کیا تا یہ سمجھا جائے کہ گویا