شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 258 of 670

شیطان کے چیلے — Page 258

257 - اثبات الالهام والبيعة - صفحہ 143،142) والعشى يريدون وجهه ـ فصل لربک وانحر ـ ولا تطع من اغفلنا قلبه عن ذكرنا واتبع هواه ووجدک ضالا فهدی۔تو بطریق اعتبار یہ مطلب نکالا جائے گا کہ انشراح صدر اور رضا اور انعام ہدایت جس لائق یہ ہے علی حسب المنز لہ اس شخص کو نصیب ہوگا اور اس امر و نہی وغیرہ میں اس کو آنحضرت کے حال میں شریک سمجھا جائے گا۔“ (ب) حضرت خواجہ میر درد مرحوم نے اپنی کتاب ” علم الکتاب میں اپنے الہامات درج فرمائے ہیں۔ان میں دو درجن سے زائد الہامات آیات قرآنیہ پرمشتمل ہیں۔ان میں سے ایک الہام یہ بھی ہے۔وانذر ( علم الكتاب۔صفحہ 64) عشیرتک الاقربین “ 66 (ج) حضرت شیخ نظام الدین اولیاء کوکئی مرتبہ آیت قرآنی الہام ہوئی: وَمَا أَرْسَلْنَكَ الأَرَحِمَةً لِّلْعَالَمِينَ چنانچہ حضرت مخدوم گیسو دراز لکھتے ہیں : وو حضرت شیخ فرماتے تھے کہ کبھی کبھی کسی ماہ میرے سرہانے ایک خوب رو اور خوش جمال لڑکا نمودار ہو کر مجھے اس طرح مخاطب کرتا : وما ارسلنک الا رحمة للعالمین میں شرمندہ سر جھکا لیتا اور کہتا یہ کیا کہتے ہو؟ یہ خطاب حضرت پیغمبر ﷺ کے لئے مخصوص ہے۔یہ بندہ نظام کس شمار میں ہے جو اس کو اس طرح مخاطب کیا جائے۔“ ( جوامع الکلم - ملفوظات گیسو دراز - صفحہ 226 ڈائری بروزشنبه 26 شعبان 802ھ ) تمام مسلمان جانتے ہیں کہ مندرجہ بالا الہامات آیات قرانیہ ہیں۔اور ایسی آیات قرآنیہ ہیں کہ جن میں خاص طور پر آنحضرت ﷺ کو خطاب ہے۔اب کیا راشد علی اور اس کا پیر ، ان بزرگانِ امت پر بھی توہین رسول کا فتویٰ صادر کریں گے؟؟ باقی رہا تیسرا سوال تو مذکورہ بالا سچائیاں کھول کھول کر بتا رہی ہیں کہ نہ تو قرآن کریم کی آیات کا محمد رسول اللہ ﷺ کے امتیوں میں سے کسی پر نازل ہونا اعتراض کا موجب ہے نہ ہی ایسی آیات کا نازل ہونا محل اعتراض ہے جو خاص حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے حق میں نازل ہوئی ہیں یا آپ کو مخاطب کر کے نازل فرمائی گئی ہیں اور نہ ہی ان آیات کا کسی امتی پر نزول آنحضرت ﷺ کی توہین کا موجب ہے۔بلکہ یہ رسول اللہ ﷺ کا فیض ہے جس سے راشد علی اور اس کا پیر اگر قطعی محروم اور دُور ہیں تو اس میں ان خوش