شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 173 of 670

شیطان کے چیلے — Page 173

172 1 لاکھ چوبیس ہزار نبی تو خدا تعالیٰ نے بھیجے تھے لیکن اب یہ اختیار رسول اللہ ﷺ کو دے دیا گیا۔“ یہ راشد علی کا ایک طنزیہ جھوٹ ہے۔کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کسی جگہ یہ نہیں لکھا کہ خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ علیہ صرف آنے والے نبی کے لئے مہر ہیں۔بلکہ آپ نے فرمایا کہ جمیع انبیاء کے لئے آپ بطور مصدق ہیں۔آپ ہی کی مہر تصدیق سے انبیاء کی صداقت اور ان کی تعلیمات کی صداقت ثابت ہوتی ہے۔آپ فرماتے ہیں: وو و مبارک نبی حضرت خاتم الانبیاء امام الاصفیاء ختم المرسلين فخر لنبين جناب محمد مصطفیٰ ہیں۔اے پیارے خدا! اس پیارے نبی پر وہ رحمت اور درود بھیج جو ابتداء دنیا سے تو نے کسی پر نہ بھیجا ہو۔اگر یہ عظیم الشان نبی دنیا میں نہ آتا تو پھر جس قدر چھوٹے چھوٹے نبی دنیا میں آئے جیسا کہ یونس اور ایوب اور مسیح بن مریم اور ملا کئی اور کئی اور زکریا وغیرہ وغیرہ ان کی سچائی پر ہمارے پاس کوئی بھی دلیل نہ تھی۔اگر چہ سب مقرب اور وجیہہ اور خدا تعالیٰ کے پیارے تھے یہ اسی نبی کا احسان ہے کہ یہ لوگ بھی دنیا میں سچے اتمام الحجۃ۔روحانی خزائن جلد 8 صفحہ 308) سمجھے گئے۔“ حضرت ابوالحسن شریف رضی (متوفی 406 ھ ) جو حضرت امام موسیٰ کاظم کی اولاد میں سے ایک عالی پا یہ عالم تھے۔خاتم النبیین کے یہ معنی بیان فرماتے ہیں: "هذه استعارة والمراد بها ان الله تعالى جعله صلّى الله عليه وسلّم واله حافظاً لشرائع الرسل عليهم السلام وكتبهم وجامعاً لمعالم دينهم واياتهم كالخاتم الذي يطبع : 66 به على الصحائف وغيرها لحفظ ما فيها ويكون علامة عليها ، تلخيص البيان في مجازات القرآن صفحه 191) ترجمہ:۔یہ استعارہ ہے اور اس سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کو تمام رسولوں کی شریعت اور کتابوں کا محافظ بنایا ہے اور ان کے دین کی اہم تعلیمات اور ان کے نشانات کا بھی اس مہر کی طرح جو خطوط پر ان کو محفوظ رکھنے اور ان کی علامت کے طور پر ثبت کی جاتی ہے۔حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمد یہ فرماتے ہیں : آنحضرت ﷺ کے اخلاق کا دونوں طور ( مصائب و تکالیف میں اور فتح واقبال میں۔ناقل )