شیطان کے چیلے — Page 144
143 (1) قرآن کریم گندے الفاظ سے بھرا ہوا ہے (نعوذ باللہ ) حق کا بد بخت دشمن راشد علی، اپنے دماغ کا گندا اپنی ایک جھوٹی تحریر میں ڈھال کر اسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف منسوب کرتے ہوئے اور آپ کی کتاب ازالہ اوہام کا ایک نام نہاد حوالہ دیتے ہوئے لکھتا ہے: "Holy Quran is full of filthy words۔"( Beware۔۔۔) یہ لکھتے ہوئے اسے کچھ تو حیا کرنی چاہئے تھی کہ یہ بات وہ ایک ایسے شخص کی طرف منسوب کر رہا ہے جو قرآن کریم کا مقام اور مرتبہ دنیا پر ظاہر اور ثابت کرنے کے لئے مبعوث ہوا تھا۔اس کی ساری زندگی قرآن کے حقائق و معارف کے بیان اور اس کے اعلیٰ درجہ کے نور کی اشاعت میں بسر ہوئی۔اس کو جو عرفان قرآن کریم کے مطالب کا دیا گیا اس کو چیلنج کے طور پر پیش کرتے ہوئے اس نے لکھا۔میں قرآن شریف کے حقائق و معارف بیان کرنے کا نشان دیا گیا ہوں کوئی نہیں کہ جو اس کا مقابلہ کر سکے۔(ضرورۃ الامام۔روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 496) آپ نے اپنے عربی ، اردو اور فارسی کلام نظم و نثر میں جس عرفان کے ساتھ قرآن کے حقائق و معارف بیان کئے اور جس طرح قرآن کریم کے نور کے سمندر میں ڈوب کر اس کے حسن و جمال کو بیان فرمایا ہے وہ لاثانی ہے۔اس کی کوئی نظیر پیش نہیں کر سکتا۔آپ فرماتے ہیں: نور فرقاں ہے جو سب نوروں سے پاک وہ جس اجلی نکلا ނ انوار کا دریا نکلا جہاں چھان چکے ساری دکانیں دیکھیں مئے عرفاں کا یہی ایک ہی شیشہ نکلا