شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 104 of 670

شیطان کے چیلے — Page 104

103 اس عبارت میں بعینہ وہی مضمون ہے جو معترض کی پیش کردہ عبارت میں ہے اور اس کے ساتھ ہی اس میں ان الفاظ کی مکمل تشریح بھی موجود ہے جن کے اجمال سے معترض نے ناجائز فائدہ اٹھانے کی بیہودہ اور ناکام کوشش کی ہے۔(ج) پھر اگلے صفحہ پر اسی مضمون کو مندرجہ ذیل الفاظ میں سہ کر ر بیان فرمایا ہے۔” روحانی اور غیر فانی برکتیں جو ہدایت کاملہ اور قوت ایمانی کے عطا کرنے اور معارف اور لطائف اور اسرار الہیہ اور علوم حکمیہ کے سکھانے سے مراد ہے۔ان کے پانے کے لحاظ سے وہ مہدی کہلائے گا۔“ ایام الصلح۔روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 397) اس عبارت میں بھی ” مہدویت کی تعریف کو دوہرایا گیا ہے۔'معارف' 'لطائف اور اسرار الہیہ اور علوم حکمیہ کے الفاظ اس بات کی قطعی دلیل ہیں کہ معترض کی پیش کردہ صفحہ 394 والی عبارت میں بھی انہی امور کا ذکر ہے۔قرآن مجید کے الفاظ پڑھنے کا ذکر نہیں۔جیسا کہ اس عبارت میں ” علم دین اور اسرار دین کے الفاظ اس پر گواہی دے رہے ہیں اور جن کے متعلق او پر لکھا جا چکا ہے۔(9) اسی دلیل کو اور زیادہ وضاحت سے بیان کرتے ہوئے صفحہ 404 پر حضرت اقدس فرماتے ہیں:۔ہزار ہا اسرار علم دین کھل گئے۔قرآنی معارف اور حقائق ظاہر ہوئے۔کیا ان باتوں کا پہلے نشان تھا؟ اس عبارت میں بھی حضور نے جن چیزوں کے خدا تعالیٰ سے سیکھنے کا ذکر فرمایا ہے وہ قرآنی معارف وحقائق ہیں نہ کہ الفاظ قرآنی! (1) آگے چل کر بطور نتیجہ تحریر فرماتے ہیں : ” سو میری کتابوں میں ان برکات کا نمونہ بہت کچھ موجود ہے۔براہینِ احمدیہ سے لے کر آج تک جس قدر متفرق کتابوں میں اسرار اور نکات دین خدا تعالیٰ نے میری زبان پر باوجود نہ ہونے کسی استاد کے جاری کئے ہیں۔اس کی نظیر اگر موجود ہے تو کوئی صاحب ایام الصلح۔روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 406) پیش کریں۔(1) پھر فرماتے ہیں: