شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 50 of 670

شیطان کے چیلے — Page 50

50 تواریخ سے اس بات کا بھی پتہ ملتا ہے کہ بعض یہودی اس ملک میں آکر اپنی قدیم عادت کے موافق بدھ مذہب میں بھی داخل ہو گئے تھے۔چنانچہ حال میں جو ایک مضمون سول ملٹری گزٹ پر چہ تاریخ 23 نومبر 1898ء میں چھپا ہے اس میں ایک محقق انگریز نے اس بات کا اقرار بھی کیا ہے اور اس بات کو بھی مان لیا ہے کہ بعض جماعتیں یہودیوں کی اس ملک میں آئی تھیں اور اس ملک میں سکونت پذیر ہوگئی تھیں اور اسی پر چہ سول میں لکھا ہے کہ ” دراصل افغان بھی بنی اسرائیل میں سے ہیں۔“ نیز آپ نے تحریر فرمایا کہ: وو را از حقیقت۔روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 162 حاشیہ ) ڈاکٹر بر نیر صاحب فرانسیسی اپنے سفر نامہ میں لکھتے ہیں کہ کئی انگریز محققوں نے اس رائے کو بڑے زور کے ساتھ ظاہر کیا ہے کہ کشمیر کے مسلمان باشندے دراصل اسرائیلی ہیں جو تفرقہ کے وقتوں میں اس 66 ملک میں آئے تھے اور ان کے کتابی چہرے اور لمبے گرتے اور بعض رسوم اس بات کے گواہ ہیں۔“ راز حقیقت۔روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 168 حاشیہ ) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو مزید تفصیلات اس حقیقت کے ثبوت کے لئے بیان فرما ئیں ان کے لئے کتاب ” مسیح ہندوستان میں ملاحظہ کی جاسکتی ہے پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تو ایک سچی بات تحریر کی ہے جس کو بدلنے کی کوئی طاقت نہیں رکھتا۔مگر راشد علی اور اس کا پیرافغانوں اور کشمیریوں کے حسب و نسب پر حملہ کر رہے ہیں۔جس کو کوئی افغانی یا کشمیری ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔(8) صلى الله آنحضرت ﷺ کے روضہ مبارک کی توہین کا جھوٹا اور ناپاک الزام را شد علی نے بہت ہی کمینی حرکت کی ہے۔وہ لکھتا ہے۔رسول اللہ ﷺ کی قبر ساری دنیا کے مسلمانوں کے لئے ایک مقدس مقام کی حیثیت رکھتی ہے لیکن مرزا نے