شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 585 of 670

شیطان کے چیلے — Page 585

582 مرزا صاحب کی کتاب " مسیح ہندوستان میں" کے مطابق حضرت عیسی علیہ السلام 120 ء فوت ہوئے تو شرک کی تخم ریزی 120 ء کہ بعد ہی شروع ہوئی نہ پہلے۔120 ء سے پہلے شرک کی تخم ریزی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔صفحہ 10 یہ بالکل غلط استنباط ہے جو الیاس ستار نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریر سے کیا ہے۔آپ نے بالکل نہ ایسا فرمایا ہے نہ آپ کی تحریر سے ثابت ہوتا ہے۔جیسا کہ اوپر کی سطور میں ہم نے کھول کر بیان کیا ہے کہ ہمارے نزدیک تو حواریوں کا زمانہ کوئی الگ زمانہ نہ تھا بلکہ جس علاقہ سے حضرت عیسی علیہ السلام نے ہجرت فرمائی تھی ، وہاں حواریوں کا دور شروع ہو چکا تھا۔اس دور کا کچھ حصہ حضرت عیسی علیہ السلام کی زندگی میں شمار ہوتا ہے اور کچھ آپ کہ بعد۔لہذا حواریوں کے دور کے لحاظ سے بھی دو حصے ہیں۔ا:۔وہ حواری جو حضرت عیسی علیہ السلام کی ہجرت کے بعد مہجور علاقہ میں رہ گئے تھے۔ان میں سے بعض میں پولوس نے شرک کی تخم ریزی کی۔ان کا دور اس علاقہ میں حضرت عیسی علیہ السلام کی زندگی میں ہی شروع ہو چکا تھا۔۲:۔وہ حواری جو حضرت عیسی علیہ السلام کی ہجرت والے علاقوں میں تھے ، ان کا دور آپ کی وفات کے بعد شروع ہوا۔پس حواریوں کے دور میں یہ بگاڑ شروع ہو چکا تھا۔یعنی ایک طرف کے حواریوں میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی غیر حاضری میں پولوس کے ذریعہ شرک کی تخم ریزی ہو گئی تھی۔لیکن دوسری طرف کے حواریوں میں شرک حضرت عیسی علیہ السلام کی زندگی کے بعد شروع ہوا۔گو یا دونوں جگہ شرک کی تخم ریزی یا اس کا شروع تب ہوا جب حضرت عیسی علیہ السلام ان میں نہ رہے۔ایک حصہ میں بوجہ ہجرت اور دوسرے میں وفات کے باعث۔بہر حال حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریر میں صاف لکھا ہے کہ ایک فرقہ عیسائیوں کا توحید پر قائم رہا۔اس حقیقت کو مد نظر رکھتے ہوئے کتاب صحیح ہندوستان میں" کا تفصیلی مطالعہ کیا جائے تو یہ بالکل واضح ہو جاتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام پر باقی دس قبائل ایمان لا کر مؤحد عیسائی بن گئے تھے۔اور