شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 510 of 670

شیطان کے چیلے — Page 510

506 ان کو ہم یقین دلاتے ہیں کہ جماعت احمد یہ یقیناً غالب آ کر رہے گی یہ خدا تعالیٰ کی قائم کردہ جماعت ہے جو اشاعت اسلام اور غلبہ اسلام بر ادیان باطلہ کے لئے قائم کی گئی ہے۔اس کا انتقام یہی ہے کہ وہ انشاء اللہ تمہارے گھروں میں گھس کر تمہیں اور تمہاری اولادوں کو دلائل تعلیم اور محبت کے پیغام کے ساتھ احمدیت میں داخل کرے گی اور محمد رسول اللہ ﷺ کے قدموں میں ڈالے گی جہاں سے تمہیں اور تمہاری اولا دوں کو لَا تَثْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ أَنْتُمُ الطُّلَقَاءَ کی آواز سنائی دے گی کہ تم سب بری کئے جاتے ہو تم پر کوئی پکڑ نہیں۔پس خاطر جمع رکھیں۔انشاء اللہ ساری دنیا احمدیت کے ذریعہ ضرور حضرت محمد مصطفی ﷺ کے جھنڈے تلے جمع ہوگی۔