شیطان کے چیلے — Page 330
328 (ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 260) " حضرت عیسی علیہ السلام کے معجزات عمل الترب یعنی مسمریزم کا نتیجہ تھے۔مگر یاد رکھنا چاہئے کہ یہ عمل ایسا قدر کے لائق نہیں جیسا کہ عوام الناس اس کو خیال کرتے ہیں اگر یہ عاجز اس عمل کو مکروہ اور قابل نفرت نہ سمجھتا تو خدائے تعالیٰ کے فضل و توفیق سے امید قوی رکھتا تھا کہ ان معجو بہ نمائیوں میں حضرت مسیح ابن مریم سے کم نہ رہتا۔“ (ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 258 ، 259) آپ کا خاندان بھی نہایت پاک اور مطہر ہے۔تین دادیاں اور نانیاں آپکی زنا کار اور کسی عور تیں تھیں جن کے خون سے آپ کا وجود ظہور پذیر ہوا۔آپ کا کنجریوں سے میلان اور صحبت بھی شاید اسی وجہ سے ہو کہ جدی مناسبت درمیان انجام آتھم۔روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 290) ہے۔یہ تحریریں ہیں جو راشد علی اور اس کے پیر نے اپنے الزام کو ثابت کرنے کے لئے پیش کی ہیں۔لہذا آئندہ سطور میں یہ ثابت کیا جائے گا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان مذکورہ بالا تحریروں میں حضرت مسیح عیسی ابن مریم علیہ السلام کی ہرگز کوئی توہین نہیں کی اور نہ ان کو ان کے مقام سے گرایا ہے۔راشد علی ، اس کا پیر اور اسی قماش کی شرّ من تحت اديم السماء مخلوق ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا گہری عیار نظر سے مطالعہ کرتے ہیں۔ان کی نظر سے وہ تحریر میں بھی گذرتی ہیں جن سے قطعی طور پر ثابت ہوتا ہے کہ 1 حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایسی تحریریں اپنے محبوب آقا حضرت محمد مصطفی ﷺ کے ناموس کی حفاظت کی خاطر غیرت میں ڈوب کر لکھی ہیں۔آپ نے یہ تحریر میں چالیس سال کے صبر کے بعد ایسی بے بسی کی حالت میں مجبور ہو کر لکھی ہیں کہ آپ کے لئے پھر خاموش رہنا ناممکن تھا۔اس کی تفصیل آپ نے انہیں تحریروں کے اردگرد بیان فرمائی ہے جہاں سے یہ محبت رسول ﷺ کے جھوٹے دعویدار درمیان سے عبارتیں اچک کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر اعتراض کے تیر چلاتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی درج ذیل تحریریں اس تفصیل کے بیان کے لئے پیش ہیں۔آپ فرماتے ہیں: بالاخر ہم لکھتے ہیں کہ ہمیں پادریوں کے یسوع اور اس کے چال چلن سے کچھ غرض نہ تھی۔انہوں نے ناحق ہمارے نبی ﷺ کوگالیاں دے کر ہمیں آمادہ کیا کہ ان کے یسوع کا کچھ تھوڑا سا حال ان پر ظاہر کریں۔چنانچہ اسی پلید نالائق فتح مسیح نے اپنے خط میں جو میرے نام بھیجا ہے۔آنحضرت ﷺ کوزانی لکھا ہے اور اس کے علاوہ اور بہت گالیاں دی ہیں۔پس اسی طرح اس مردار اور خبیث فرقہ نے جو مردہ پرست