شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 11 of 670

شیطان کے چیلے — Page 11

11 کہنے والا آخر کا فر ہو جاتا ہے۔پھر جب کہ دو سو مولوی نے مجھے کا فرٹھیرایا اور میرے پر کفر کا فتو ی لکھا گیا اور انہیں کے فتوے سے یہ بات ثابت ہے کہ مومن کو کافر کہنے والا کافر ہو جاتا ہے اور کافر کو مومن کہنے والا بھی کافر ہوجاتا ہے۔تو اب اس بات کا سہل علاج ہے کہ اگر دوسرے لوگوں میں تخم دیانت اور ایمان ہے اور وہ منافق نہیں ہیں تو ان کو چاہئے کہ ان مولویوں کے بارے میں ایک لمبا اشتہار ہر ایک مولوی کے نام کی تصریح سے شائع کر دیں کہ یہ سب کافر ہیں کیونکہ انہوں نے ایک مسلمان کو کا فر بنایا۔تب میں ان کو مسلمان سمجھ لوں گا۔بشرطیکہ ان میں نفاق کا شبہ نہ پایا جاوے۔اور خدا کے کھلے کھلے معجزات کے مکذب نہ ہوں ورنہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔إِنَّ الْمُنَافِقِيْنَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ) (النساء: 146) یعنی منافق دوزخ کے نیچے کے طبقے میں ڈالے جائیں گے اور حدیث شریف میں یہ بھی ہے کہ ما زنا زان و هو مومن و ما سرق سارق و هو مومن یعنی کوئی زانی زنا کی حالت میں اور کوئی چور چوری کی حالت میں مومن نہیں ہوتا۔پھر منافق نفاق کی حالت میں کیونکر مومن ہو سکتا ہے۔اگر یہ مسئلہ صحیح نہیں ہے کہ کسی کو کافر کہنے سے انسان خود کا فر ہو جاتا ہے تو اپنے مولویوں کا فتوی مجھے دکھلا دیں میں قبول کرلوں گا اور اگر کافر ہو جاتا ہے تو دوسومولوی کے کفر کی نسبت نام بنام ایک اشتہار شائع کر دیں۔بعد اس کے حرام ہو گا کہ میں ان کے اسلام میں شک کروں بشر طیکہ کوئی نفاق کی سیرت ان میں نہ پائی جائے۔“ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 167تا169) اس مسئلہ کی مزید وضاحت بھی آپ نے فرمائی کہ ہم کسی کلمہ گو کو اسلام سے خارج نہیں کہتے جب تک کہ وہ ہمیں کافر کہ کر خود کا فرنہ بن جائے۔جو ہمیں کا فرنہیں کہتا ہم اسے ہر گز کا فرنہیں کہتے لیکن جو ہمیں کا فر کہتا ہے اسے کا فر نہ سمجھیں تو اس میں اور متفق علیہ مسئلہ کی مخالفت لازم آتی ہے اور یہ ہم سے نہیں ہو سکتا۔“ ( ملفوظات۔جلد 10 صفحہ 377،376) صحیح بخاری میں اسی معنی کی روایت اس طرح مذکور ہے۔لایزنـي الـزانـي حـيـن يزني وهو مومن ولا يسرق حين يسرق وهو مومن جیسا کہ میں نے بیان کیا کافر و مومن قرار دینے سے انسان کا فر ہو جاتا ہے کیونکہ جوشخص در حقیقت کا فر ہے وہ اس کے کفر کی نفی کرتا ہے اور میں دیکھتا ہوں کہ جس قدر لوگ میرے پر ایمان نہیں لاتے وہ سب کے سب ایسے ہیں کہ ان تمام لوگوں کو وہ مومن جانتے ہیں جنہوں نے مجھ کو کا فر ٹھہرایا ہے پس میں اب بھی اہل قبلہ کو کافر نہیں کہتا لیکن جن میں خود انہیں کے ہاتھ سے ان کی وجہ کفر کی پیدا ہوگئی۔ان کو کیونکر مومن کہ سکتا ہوں۔منہ