شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 306 of 670

شیطان کے چیلے — Page 306

305 حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر آنحضرت ﷺ تک تمام انبیاء علیہم السلام کی وحی اضغاث احلام اور حدیث النفس نہیں ہے۔۲۔اس بحث میں ہمارے نبی ﷺ کا استثناء ہے کیونکہ آپ کے معجزات اور پیشگوئیوں کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام زندہ گواہ موجود ہیں۔آپ نے جلی حروف میں آنحضرت ﷺ کا استثناء کیا ہے۔اس لئے یہ کہنا کہ قرآنِ پاک کے واقعات کا اپنے قصوں سے موازنہ کیا جا رہا ہے بالکل جھوٹ ہے۔۔اس عبارت سے یہ صاف ظاہر ہے کہ وہ قصے کہانیاں جن کو دوسرے مذاہب والے معجزات اور صلى الله پیشگوئیوں کے طور پر پیش کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ کے زندہ معجزات اور جاری پیشگوئیاں جو مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر ظاہر ہوئیں اور ہورہی ہیں کے مقابل پر ان کی حیثیت ہی کوئی نہیں۔اس کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہندوؤں کے قصوں کی مثال دی ہے۔قرآنِ کریم کے واقعات کا یہاں کوئی ذکر ہی نہیں۔پس راشد علی اور اس کے پیر نے یہ جو تحریر کیا ہے کہ لاحول ولا قوة الا بلا ـــ براہ کرم نوٹ فرمائیے کس توہین آمیز انداز میں قرآن پاک کے واقعات کا اپنے قصوں سے موازنہ کیا ہے۔‘خالصہ جھوٹ اور دجل ہے جس کی توقع اس جھوٹے جوڑے سے ہی رکھی جاسکتی ہے۔معزز قارئین - لا حول ولا قوة الا بالله۔براہ کرم نوٹ فرمائیے یہ لوگ الزام تو یہ دیتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے نعوذ باللہ توہین رسول کا ارتکاب کیا ہے اور ان کی اپنی حالت ایسی خبیثانہ ہے کہ لاحول ولا قوة الا بالله “ کی بجائے لا حول ولا قوۃ الا بلا لکھتے ہیں۔یعنی یہاں اللہ کی بجائے قوت و قدرت بلا کی طرف منسوب کر رہے ہیں۔کیا اُن کے اپنے مسلمات کی رُو سے یہ خدا تعالیٰ کی تو ہین نہیں؟ اور کیا یہ اسلام کے پاک کلمات سے جو نبی اکرم ﷺ نے بیان فرمائے استہزاء نہیں؟ (نوٹ) ہم کتابت کی ایسی غلطیوں کو نہیں مانتے۔چونکہ ان لوگوں نے خود ایسی غلطیوں پر جماعت احمدیہ کی کتب پر الزام عائد کیا ہے اس وجہ سے ہم نے ان کو ملزم کیا ہے۔