شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 261 of 670

شیطان کے چیلے — Page 261

260 صلى الله یعنی معارف و حقائق کا جو چشمہ میں خدا کی مخلوق میں تقسیم کر رہا ہوں یہ میر امال نہیں بلکہ حضرت محمد مصطفی اللہ کے کمالات کے سمندر کے بے شمار قطروں میں سے ایک قطرہ ہے۔یہ تحریریں بتاتی ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو پایا، وہ بھی اپنے آقا ومولیٰ حضرت محمد مصطفی ﷺ سے پایا اور جو دیا وہ بھی آپ ہی کا دیا۔پس یہ سچائی ہے جو ہم نے تحریر کی ہے! اور جو راشد علی اور اس کے پیر نے لکھا ہے وہ جھوٹ ہے کہ کسی امتی پر آنحضرت ﷺ کی اتباع کی وجہ سے آیات قرآنیہ کا نزول آپ کی توہین کا موجب ہے۔اور یہ بھی ثابت شدہ حقیقت ہے کہ راشد علی اور اس کا پیر عملاً اور عمداً جھوٹ کی غلاظت پر منہ مارتے ہیں۔(2) نبی اکرم ﷺ کے پہلو بہ پہلو نبی اکرم ﷺ کی توہین کے الزام کے تحت راشد علی اور اس کے پیر نے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد رضی اللہ عنہ کی حسب ذیل تحریر پیش کی ہے۔پس ظلی نبوت نے مسیح موعود کے قدم کو پیچھے نہیں ہٹایا بلکہ آگے بڑھایا ہے اور اس قدر آگے بڑھایا نبی کریم کے پہلو بہ پہلو لا کھڑا کیا۔" اس مضمون میں آنحضرت ﷺ کی معیت کا مضمون بیان کیا گیا ہے جو رسول اللہ ﷺ کے زمانے کے ساتھ ختم تو نہیں ہوگئی۔قرآن کریم تو صاف صاف بتا رہا ہے کہ آخری زمانہ میں بھی ایسے لوگ پیدا ہوں گے جن کو محمد رسول اللہ ﷺ کی معیت حاصل ہوگی۔فرمایا۔وَآخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ (الجمع:4) ترجمہ : اور ان کے سوا ایک دوسری قوم ( میں بھی وہ اس کو بھیجے گا ) جو ابھی تک ان سے ملی نہیں۔یعنی بعد کے زمانہ کے کچھ اور لوگ بھی ہیں جو صحابہ میں شامل ہو جائیں گے جو ابھی تک ان صحابہ سے نہیں ملے۔پس قرآنِ کریم جس معنیت اور فیض کا ذکر فرماتا ہے، اس سے خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود