شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 65 of 670

شیطان کے چیلے — Page 65

59 65 اور میرے پر ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ سب کچھ بہ برکت پیروی حضرت خاتم الانبیاء یہ تجھ کو ملا ہے اور جو کچھ ملا ہے اس کی نظیر دوسرے مذاہب میں نہیں کیونکہ وہ باطل پر ہیں۔“ نیز فرمایا: آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 275 276) اسلام سے نہ بھا گو راہ ہدی یہی ہے اے سونے والو جا گوشمس الضحی یہی ہے مجھ کو قسم خدا کی جس نے ہمیں بنایا اب آسماں کے نیچے دین خدا یہی ہے دنیا کی سب دکانیں ہیں ہم نے دیکھی بھالیں آخر ہوا یہ ثابت دارالشفا یہی ہے سب خشک ہو گئے ہیں جتنے تھے باغ پہلے ہر طرف میں نے دیکھا بستاں ہرا یہی ہے اسلام کی سچائی ثابت ہے جیسے سورج پر دیکھتے نہیں ہیں دشمن بلا یہی ہے ملتی ہے بادشاہی اس دیں سے آسمانی اے طالبانِ دولت ! ظل ہما یہی ہے سب دیں ہیں اک فسانہ شرکوں کا آشیانہ اس کا ہے جو یگانہ چہرہ نما یہی ہے کرتا ہے معجزوں سے وہ یار دیں کو تازہ اسلام کے چمن کی بادِ صبا یہی ہے یہ سب نشاں ہیں جن سے دیں اب تلک ہے زندہ اے گرنے والو دوڑ و دیں کا عصا یہی ہے کس کام کا وہ دیں ہے جس میں نشاں نہیں ہے دیں کی مرے پیارو! زریں قبائیہی ہے در شین - صفحہ 71 - مطبوعہ لندن 1996ء) اب ہم اس بحث کو ختم کرتے ہیں اور آخر میں ایک دفعہ پھر خدا تعالیٰ کو گواہ کر کے کہتے ہیں کہ راشد علی اور سید عبدالحفیظ نے جو بھی اعتراض حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر یا آپ کی جماعت پر کیا ہے وہ سراسر باطل جھوٹا اور حقیقت کے خلاف ہے ہم ان کا معاملہ حوالہ بخدا کرتے ہیں۔(10) کتب نہ پڑھنے والے کے ایمان میں شبہ مشبہ