شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 37 of 670

شیطان کے چیلے — Page 37

37 پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو معنے دجال، فرِ دجال اور دآنتہ الارض کے کئے ہیں وہی آنحضرت ﷺ کی پیشگوئیوں کی حقانیت کا ثبوت مہیا کرتے ہیں۔انہی معنوں میں یہ پیشگوئیاں اپنی پوری تفصیل کے ساتھ پوری ہو چکی ہیں اور ہمارے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفی ﷺ کی صداقت کو ثابت کر چکی ہیں۔اور یہ راشد علی اور اس کے پیر کے اعتراض کے جھوٹا ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔(2) کیا عقیدہ تناسخ برحق ہے؟ را شد علی نے اپنا یہ جھوٹ بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف منسوب کیا ہے "Tanasukh (Transmigration of soul, a Hindu belief) is true" (Beware۔۔۔) یہ بات لکھتے ہوئے بھی اس نے جھوٹ کے گند پر منہ مارا ہے۔کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جس زور سے ہندوؤں کے اس عقیدہ تناسخ کا عقلی و نقلی طور پر رد فرمایا ہے اس کی مثال کہیں اور نہیں ملتی۔پھر ایسی بات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف منسوب کرنا، کسی ایسے انتہائی بددیانت اور جھوٹے شخص کا ہی کام ہو سکتا ہے جو عملاً شیطان کی گود میں سکونت پذیر ہو اور اسی کے ہاتھ میں کھیل رہا ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تناسخ کے ہر پہلوکورڈ فرمایا ہے۔حتی کہ وہ لوگ جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ایسی آمد کے قائل ہیں کہ جس کا تصور تناسخ کے اوہام میں الجھ کر رہ جاتا ہے ، ان کے خیالات کا رڈ کرتے ہوئے بھی آپ فرماتے ہیں : اور یہ خیال کہ تناسخ کے طور پر حضرت مسیح ابن مریم دنیا میں آئیں گے سب سے زیادہ رڈی اور شرم کے لائق ہے۔تناسخ کے ماننے والے تو ایسے شخص کا دنیا میں دوبارہ آنا تجویز کرتے ہیں جس کے تزکیہ نفس میں کچھ کسر رہ گئی ہو لیکن جو لوگ بکنی مراحل کمالات طے کر کے اس دنیا سے سفر کرتے ہیں وہ بزعم ان کے ایک مدت دراز کے لئے مکتی خانہ میں داخل کئے جاتے ہیں۔ماسوائے اس کے ہمارے عقیدہ کے موافق خدائے تعالیٰ کا بہشتیوں کے لئے یہ وعدہ ہے کہ وہ کبھی اس سے نکالے نہیں جائیں گے۔پھر تعجب ہے کہ