شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 36 of 670

شیطان کے چیلے — Page 36

36 (۷) آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ دجال کے فتنے سے بچنے کے لئے سورۃ الکہف کی ابتدائی آیات مطالعہ کرنی چاہئیں۔آپ کی اس ہدایت کے تحت جب ان آیات پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں وہاں عیسائیت کے باطل خیالات کے رڈ کا کھلا کھلا مضمون ملتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: " الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَنْزَلَ عَلَى عَبْدِهِ الْكِتَب وَلَمْ يَجْعَلْ لَّهُ عِوَجاً قيماً لِيُنْذِرَ بَأْسًا شَدِيداً مِّنْ لَّدُنْهُ وَيُبَيِّرَ الْمُؤْمِنِيْنَ الَّذِيْنَ يَعْمَلُوْنَ الصَّلِحَتِ أَنَّ لَهُمْ أَجْراً حَسَناً مَّاكِثِينَ فِيْهِ أَبَداً وَيُنْذِرَ الَّذِيْنَ قَالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَداً مَالَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ وَّلَا لِآبَاءِ هِمْ كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ إِنْ يَقُولُونَ إِلَّا كَذِباً فَلَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ عَلَى آثَارِهِمْ إِنْ لَّمْ يُؤْمِنُوا بهذَا الْحَدِيْثِ أَسَفاً O إِنَّا جَعَلْنَا مَا عَلَى الْأَرْضِ زِيْنَةٌ لَّهَا لِنَبْلُوَهُمْ أَيُّهُمْ أَحْسَنُ عَمَلاً وَإِنَّا لَجَاعِلُوْنَ مَا عَلَيْهَا صَعِيدًا جُرُزاً (الكيف :2 تا9) ترجمہ: سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جس نے اپنے بندے پر کتاب اتاری اور اس میں کوئی کجی نہیں رکھی۔مضبوطی سے قائم اور قائم رکھنے والا تا کہ وہ اس کی طرف سے سخت عذاب سے ڈرائے اور مومنوں کو جو نیکیاں بجالاتے ہیں خوشخبری دے کہ ان کے لئے بہت اچھا اجر (مقدر) ہے۔وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔اور وہ اس گروہ کو ڈرائے جنہوں نے کہا اللہ نے بیٹا بنا لیا ہے۔ان کو اس کا کچھ بھی علم نہیں، نہ ہی ان کے آباء واجداد کو تھا۔بہت بڑی بات ہے جو ان کے مونہوں سے نکلتی ہے۔وہ جھوٹ کے سوا کچھ نہیں کہتے۔پس کیا تو شدت غم کے باعث ان کے پیچھے اپنی جان کو ہلاک کر دے گا اگر وہ اس بات پر ایمان نہ لائیں۔یقینا ہم نے جو کچھ زمین پر ہے اس کے لئے زینت کے طور پر بنایا ہے تا کہ ہم انہیں آزمائیں کہ ان میں سے کون بہترین عمل کرنے والا ہے۔اور یقیناً ہم جو کچھ اس پر ہے اسے خشک بنجر مٹی بنادیں گے۔یہ آیات بتاتی ہیں کہ دجال سے مراد مسیحی اقوام کے علاوہ اور کوئی نہیں۔جنہوں نے اس زمانہ میں غیر معمولی طاقت حاصل کر کے ساری دنیا پر سیاسی ، اقتصادی اور جغرافیائی لحاظ سے برتری بلکہ تسلط قائم کر لیا ہے اور دنیا کے تقریباً ہر قابل ذکر ملک کے سیاسی نظام اور معاشرتی و اقتصادی ذرائع اور قدرتی وسائل اور ذخائر پر قابض ہو چکی ہیں۔ان کی مادیت ، ان کا فلسفہ اور باطل عقائد وغیرہ ان کی دیگر علامات ہیں جو چشم بینا کے لئے کافی ہیں۔