شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 550 of 670

شیطان کے چیلے — Page 550

546 کراچی ایئر پورٹ کو خیر باد کہہ دیا اور وہ مرزا طاہر احمد کو لے کر ایمسٹر ڈیم روانہ ہوگئی۔جہاں سے انہیں لندن چلے جانا تھا۔مرزا طاہر احمد جیت گیا اور جنرل ضیاء الحق ہار گیا۔دن چڑھنے پر ضیاء الحق کو مرزا طاہر احمد کے چلے جانے کی خبر ملی تو صدر مملکت کے غصے کی انتہانہ رہی۔کراچی میں امیگریشن کے اعلیٰ حکام کو معطل کر دیا گیا۔تحقیقات شروع ہو گئیں۔جنرل ضیاء الحق نے ضلع جھنگ کی پولیس افسر کو خود ٹیلی فون کیا اور پوچھا۔" مرزا طاہر کہاں ہے؟ مجھے فورا مرزا طا ہر چاہئے۔" پولیس افسر نے کانپتے ہوئے جواب دیا۔” جناب مجھے تو اس بارے میں کچھ معلوم نہیں۔“ جنرل ضیاء پھٹ پڑا۔" تم نے کیا کہا کہ مجھے معلوم نہیں ؟ تم ذمے دار ہو۔اسے فوراً تلاش کرو کہ وہ کہاں ہے۔“ حالانکہ جنرل ضیاء الحق کو معلوم ہو چکا تھا کہ مرزا طاہر احمد اب اس کی پہنچ سے دور ہے۔مرزا طاہر احمد کے لندن چلے جانے کی خبریں دنیا بھر کے اخبارات نے شائع کیں جبکہ ہندوستان اور پاکستان کے لوگوں نے ریڈیو بی بی سی سے مرزا طاہر احمد کی زبانی ساری تفصیلات سنیں۔30 اپریل کو 12:30 بجے مرزا طاہر احمد لندن پہنچ گیا جہاں سینکڑوں قادیانیوں نے ان کا استقبال کیا اور مرزا طاہر احمد کے ساتھ ظہر کی نماز ادا کی۔“ ( قادیانیت کا سیلاب اور ہماری حکمت عملی۔صفحہ 227 تا230 ناشر: پائر پروگر لیوانٹرنیشنل ریسرچ ایسوسی ایشن پرنٹر طیب اقبال رائل پارک لاہور) یہ تو خدا تعالیٰ کی خاص تقدیریں ہوتی ہیں جو اس کے وعدہ كَتَبَ اللَّهُ لَا غُلِبَنَّ أَنَّا وَرُسُلِي کے تحت اپنے نبیوں کو اور ان کی جماعتوں کو غالب کر کے دکھاتی ہیں۔ان کی روشنی میں یہ فیصلہ کرنا کوئی مشکل نہیں ہوتا کہ دونوں میں سے کون غالب رہا؟