شیطان کے چیلے — Page 517
513 جھوٹا پروپیگنڈہ کرتے ہیں تو تحقیق کرنے پر لوگوں کو ان کے جھوٹ اور احمدیت کی سچائی کا علم ہوتا ہے اور وہ اس میں داخل ہوئے بغیر رہ نہیں سکتے۔(2) جاسوسی کا الزام را شد علی اور اس کے پیر نے حد درجہ بے حیائی سے یہ بھی جھوٹ بولا ہے کہ چونکہ امت مسلمہ قادیانیوں کو اسلام سے خارج کر چکی ہے اس لئے قادیانی حضرات بڑے دل و جان کے ساتھ مسلمانوں کے خلاف کافروں کے ہاتھوں کھلونا بنے ہوئے ہیں۔ہمارے درمیان پانچویں کالم کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کر کے یہ حضرات اسلامی ممالک میں اپنے آقاؤں کے لئے جاسوسی کے فرائض انجام دیتے ہیں۔66 ( بے لگام کتاب) معزز قارئین! جیسا کہ پہلے بھی عرض کیا گیا ہے خلیج کی گزشتہ جنگ نے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی کر دیا ہے۔اس نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ” کافروں کے جاسوس اور ایجنٹ خود بعض اسلامی ممالک ہی ہیں۔اسی وجہ سے وہ اسلامی ممالک کلیۂ ان کے شکنجے میں جکڑے جاچکے ہیں۔راشد علی خود ایک عرب ریاست میں رہتا ہے وہ بھی جانتا ہے اور اس ریاست کا ہر فرد جانتا ہے کہ وہاں سے ” کافروں کو کتنا خراج ادا کیا جاتا ہے اور دیگر عرب ریاستیں اور ممالک کتنا کتنا تاوان بھرتے ہیں۔وہ کلمیڈ ان کے شکنجے میں ہیں اور ان کا ہر باشندہ بری طرح کراہ رہا ہے۔اس کی وجہ کیا ہے اور اس کا ذمہ دار کون ہے؟ یہ الم نشرح ہے۔بایں ہمہ جماعت احمد یہ تو ایک ٹھوس مسلک رکھتی ہے۔اس کا ہر فر د جس جس ملک میں بھی رہتا ہے وہ اپنے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفی ﷺ کے حکم " حسب الوطن من الایمان “ کے تحت اس ملک کا وفادار ہے۔اس سلسلہ میں جماعت احمدیہ کا مسلک واضح کرتے ہوئے امام جماعت احمدیہ حضرت مرزا طاہر ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ” جماعت احمدیہ قرآن کریم اور سنت نبوی کے مطابق ایک واضح مسلک رکھتی ہے اور وہ یہ ہے کہ جس ملک میں احمدی رہتا ہے۔جس ملک کا وہ نمک کھاتا ہے۔جس کی مٹی سے اس کا خمیر گوندھا گیا ہے وہ اس