شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page v of 670

شیطان کے چیلے — Page v

عرض حال ڈاکٹر راشد علی اور اس کے پیر سید عبدالحفیظ کا مشترکہ لٹریچر بعض نئے اعتراضوں اور اضافوں کے علاوہ عموماً انہی روایتی گھسے پٹے اعتراضوں پر مشتمل ہے جو معاندین احمدیت ابتداء سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر، آپ کے مقدس خلفاء اور آپ کی جماعت پر کرتے چلے آ رہے ہیں۔جماعت احمدیہ کی طرف سے ان اعتراضات کے مدلل و مبسوط جواب قرآن کریم، حدیث نبوی اور مسلمہ و مستند اسلامی لٹریچر کی روشنی میں بار بار دیئے گئے ہیں۔اسلئے خاکسار نے اس کتاب میں بعض جگہ جماعت کے لٹریچر میں پہلے سے موجود جوابات کو ہی درج کر دیا ہے۔جماعت احمدیہ کے پیش کردہ جوابات اپنے اندر دلائل اور سچائی کا نا قابل رڈ ٹھوس علمی مواد رکھتے ہیں۔اس لئے آج تک اُن جوابات کے ردّ کی استطاعت کسی کو نہیں ملی۔یہ محض ایک دعوی نہیں بلکہ ایسی حقیقت ہے جس کا ثبوت خود معاندین احمدیت کا لٹریچر مہیا کرتا ہے۔اس لٹریچر میں اُن جوابات کے رڈ کی بجائے پھر انہی پٹے ہوئے اعتراضات کو دوبارہ ، سہ بارہ اور بار بار پیش کر دیا جاتا ہے۔معترضین کی یہ روش ان کی دلائل کے لحاظ سے بے بضاعتی اور علمی شکست خوردگی کی نمایاں دلیل ہے۔اُن کے شکست خوردہ ہونے کا کھلا کھلا ثبوت اور جماعت احمدیہ کے دلائل کے نا قابل تسخیر ہونے کی دوسری دلیل یہ ہے کہ ان کا جہاں بس چلتا ہے وہ جماعت احمدیہ کے لٹریچر پر پابندیاں لگوانے اور اسے بین کرانے کی کوششیں کرتے ہیں۔کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ جماعت احمدیہ کے لٹریچر کی اشاعت ان کے جھوٹے اور بے بنیاد پراپیگنڈہ کی قلعی کھولنے والا ہے۔معترضین کے شکست خوردہ ہونے اور جماعت احمدیہ کے جوابات کے نا قابل رڈ ہونے کی تیسری دلیل یہ ہے کہ مخالفین احمدیت اپنے اعتراضات کو علم کلام کے مسلمہ اصولوں پر مبنی دلائل کے ساتھ پیش کرنے کی بجائے اپنے خود ساختہ، بے بنیاد معیاروں پر استوار کر کے اشتعال انگیزی اور دشنام طرازی سے آلودہ کر کے پیش کرتے ہیں۔جیسا کہ احمدیت کے ایک مخالف مصنف ، ڈاکٹر غلام جیلانی برق صاحب نے