شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 23 of 670

شیطان کے چیلے — Page 23

23 وو نشان والا ہوگا ) اور اس کے دونوں کانوں کے درمیان ستر باغ کا فاصلہ ہوگا۔اور ایک اور روایت میں ہے: " تَحْتَهُ حِمَارٌ أَقْمَرُ طُوْلُ كُلُّ أُذُنِ مِنْ أُذُنَيْهِ ثَلَاثُوْنَ ذِرَاعًا مَابَيْنَ حَافِرِ حِمَارِهِ إِلَى الْحَافِرِ مَسِيْرَةُ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ، تَطْوِى لَهُ الْأَرْضُ مَنْهَلاً يَتَنَاوَلُ السَّحَابَ بِيَمِيْنِهِ وَيَسْبِقُ الشَّمْسَ إِلَى مَغِيْبِهَا يَخُوضُ الْبَحْرَ إِلَى كَعْبَيْهِ أَمَامُهُ جَبَلْ دُخَانِ وَخَلْفُهُ جَبَلْ أَخْضَرُ يُنَادِي بِصَوْتٍ لَّهُ يَسْمَعُ بِهِ مَا بَيْنَ الْخَافِقَيْنَ إِلَيَّ أَوْلِيَائِي إِلَيَّ أَوْلِيَائِي إِلَيَّ أَحِبَّائِي إِلَيَّ أَحِبَّائِي۔“ (منتخب کنز العمال۔برحاشیہ مسند احمد بن حنبل - الجزء السادس - صفحہ 35۔دارالذکر للطباعة والنشر بيروت) یعنی اس ( دقبال) کی سواری ایک ایسا گدھا ہوگا جس کا رنگ سفید ہوگا اور اس کے ایک کان اور دوسرے کان کے درمیان تمیں ہاتھ کا فاصلہ ہوگا اس کے ایک پاؤں سے دوسرے پاؤں کے درمیان ایک رات اور ایک دن مسافت کا فاصلہ پڑے گا۔اس کے لئے زمین سمیٹی جائے گی (یعنی وہ بڑی سرعت سے سفر کرے گا) وہ سورج کے غروب ہونے کے مقام پر اس سے پہلے پہنچ جائے گا۔سمندر کا پانی اس کے ٹخنوں تک پہنچے گا۔اس کے آگے سیاہ دھوئیں کا پہاڑ ہوگا تو پیچھے سبز رنگ ( کے دھوئیں ) کا۔وہ ایسی آواز دے کر بلائے گا کہ اس کو زمین و آسمان کے درمیان سب سنیں گے۔وہ کہے گا اے میرے دوستو! براہ کرم آ جاؤ۔اے میرے پیارو! براہ مہربانی آجاؤ۔یہ اس گدھے کی نشانیوں میں سے ہیں جس پر دجال سوار ہوگا۔اگر یہ خیال کیا جائے کہ فی الحقیقت ایک ایسا گدھا ظاہر ہو گا جس میں یہ صفات پائی جائیں گی تو یہ بات بعید از عقل ہوگی۔کیونکہ یہ ممکن نہیں کہ ایک ایسا گدھا پیدا ہو جس کے دونوں کانوں کے درمیان کا فاصلہ میں ہاتھ ہو اور جو رات دن بغیر تھکاوٹ اور ماندگی کے چلتا رہے۔وہ سواریوں کو اونچی آواز سے آواز بھی دیتار ہے۔وہ سمندر میں چلے تو سمندر کا پانی اس کے ٹخنوں تک ہو۔یعنی اس کی اونچائی کا اندازہ کریں کہ ایک عمیق سمندر کا پانی اگر صرف اس کے ٹخنوں تک پہنچے گا تو اس کی ٹانگوں کی اصل لمبائی کتنی ہوگی ؟ اور وہ اتنی تیزی سے چلے کہ سورج سے بھی پہلے اس کے غروب ہونے کی جگہ پہنچ جائے۔پھر یہ سوال بھی ہے کہ اس دنیا میں وہ گدھی کہاں سے آئے گی جو اس قسم کا عجیب و غریب اور طویل و عریض گدھا جنے گی؟ حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے جس میں ایک نئی سواری کی طرف اشارہ تھا۔جس