شیطان کے چیلے — Page 409
407 گلزار عالم پریس بیرون بھاٹی گیٹ لاہور 1320ھ ) " آج کل کے روافض تو عموم ضروریات دین کے منکر اور قطعا مرتد ہیں ان کے مرد یا عورت کا کسی سے نکاح ہو سکتا ہی نہیں۔ایسے ہی وہابی ، قادیانی، دیو بندی، نیچری ، چکڑالوی ، جملہ مرتدین ہیں کہ ان کے مرد یا عورت کا تمام جہان میں جس سے نکاح ہوگا، مسلم ہو یا کا فراصلی یا مرتد ، انسان ہو یا حیوان محض باطل اور زنا خالص ہوگا اور اولاد ولد الرہ نا۔“ الملفوظ حصہ دوم صفحہ 98،97 مرتبہ مفتی اعظم ہند ) (6) پھر کیا جماعت اسلامی کے پیچھے نماز پڑھنے سے احمدی اپنا اسلام بچاسکیں گے کہ جن کے متعلق کیا بریلوی اور کیا دیو بندی علماء ی قطعی فتوی صادر فرماتے ہیں کہ وو مودودی صاحب کی تصنیفات کے اقتباسات دیکھنے سے معلوم ہوا کہ ان کے خیالات اسلام کے مقتدایان اور انبیائے کرام کی شان میں گستاخی کرنے سے مملو ہیں۔ان کے ضال مضلل ہونے میں کوئی شک نہیں۔میری جمیع مسلمانان سے استدعا ہے کہ ان کے عقائد و خیالات سے مجتنب رہیں اور ان کو اسلام کا خادم نہ سمجھیں اور مغالطے میں نہ رہیں۔حضور اکرم ﷺ نے فرمایا ہے کہ اصلی دجال سے پہلے تمیں دجال اور پیدا ہوں گے جو اس دقبال اصلی کا راستہ صاف کریں گے۔میری سمجھ میں ان تمیں دجالوں میں ایک مودودی ہیں۔“ فقط والسلام محمد صادق عفی عنہ مہتمم مدرسہ مظہر العلوم محلہ کھڑہ کراچی 28 ذوالحجہ 1371ھ 19 ستمبر 1952ء حق پرست علماء کی مودودیت سے ناراضگی کے اسباب صفحہ 97 مرتبہ مولوی احمد علی انجمن خدام الدین لاہور ) پھر ان کے پیچھے نماز کی حرمت کا واضح اعلان کرتے ہوئے جمعیت العلماء اسلام کے صدر مولانا مفتی محمود دفرماتے ہیں: میں آج یہاں پریس کلب حیدر آباد میں فتویٰ دیتا ہوں کہ مودودی گمراہ کافر اور خارج از اسلام ہے۔اس کے اور اس کی جماعت سے تعلق رکھنے والے کسی مولوی کے پیچھے نماز پڑھنا نا جائز اور حرام ہے اس کی جماعت سے تعلق رکھنا صریح کفر اور ضلالت ہے۔وہ امریکہ اور سرمایہ داروں کا ایجنٹ ہے۔“ ( ہفت روزہ زندگی 10۔نومبر 1969 منجانب جمعیتہ گارڈ۔لائل پور ) (7) کیا احمدی احراری علماء کے پیچھے نماز پڑھیں جن کے متعلق واقف اسرار جناب مولوی ظفر علی خاں صاحب یہ اعلان عام فرما رہے ہیں کہ در حقیقت یہ لوگ اسلام سے بیزار ہی نہیں بلکہ یقیناً اسلام کے غدار ہیں