شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 381 of 670

شیطان کے چیلے — Page 381

379 ، یہی وہ روحِ جہاد ہے جس کو سمجھنے کے نتیجہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی جماعت کو ایک نہ ختم ہونے والے جہاد کے رستہ پر ڈال دیا ہے اور دن رات بلکہ ہمارا ہر لحہ جہاد بن گیا ہے۔چنانچہ پاکستان کے ایک نامور مورخ شیخ محمد اکرم صاحب اس بات کو محسوس کرتے ہوئے اپنی کتاب میں لکھتے ہیں: ” دنیا کے مسلمانوں میں سب سے پہلے احمدیوں۔نے اس حقیقت کو پایا کہ اگر چہ آج اسلام کے سیاسی زوال کا زمانہ ہے لیکن عیسائی حکومتوں میں تبلیغ کی اجازت کی وجہ سے مسلمانوں کو ایک ایسا 66 موقع بھی حاصل ہے جو مذہب کی تاریخ میں نیا ہے اور جس سے پورا پورا فائدہ اٹھانا چاہئے۔“ پھر فرماتے ہیں: احمدی۔ہے۔( موج کوثر - صفحہ 186 ، 187) عام مسلمان تو جہاد بالسیف کے عقیدے کا خیالی دم بھرتے ، نہ عملی جہاد کرتے ہیں نہ تبلیغی جہاد لیکن۔دوسرے جہاد یعنی تبلیغ کو فریضہ مذہبی سمجھتے ہیں اور اس میں انہیں خاصی کامیابی حاصل ہوئی ( موج کوثر۔صفحہ 179 ) خاصی کامیابی نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے عظیم الشان فتوحات نصیب ہو رہی ہیں لیکن را شد علی اور ان کے پیر اور ان پر مسلط شیطان کے نصیب میں تو صرف احمدیت سے حسد کی آگ میں جل جل کر راکھ ہونا ہی رہ گیا ہے۔(3) ملکہ وکٹوریہ کو خراج عقیدت راشد علی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب ”ستارہ قیصریہ سے جگہ جگہ سے متفرق عبارتیں لے کر حسب ذیل عبارت ترتیب دی ہے اور پھر آخر میں بے باکی کرتے ہوئے تبصرہ بھی کیا ہے۔وہ لکھتا ہے: " مرزا صاحب کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے تھے جہاں انہوں نے اپنی ان خدمات کو نہ جتایا ہو۔چنانچہ