شیطان کے چیلے — Page 367
365 جھوٹ تو بہت ہی کھل چکا ہے اور انہیں ذلیل و خوار کر چکا ہے۔اس لئے اب انہیں چاہئے کہ کوئی اور جھوٹی رپورٹ اختراع کریں۔(2) دو سرکاری خدمات یا وضع حرب را شد علی کی تعلی ملاحظہ فرمائیں۔وہ اپنی ” بے لگام کتاب میں لکھتا ہے۔سرکاری خدمات :۔غرضیکہ مرزا غلام احمد قادیانی نے ذہنی بیماری ، افیون اور شراب کے زیر اثر اپنے مالکوں کے لئے وہ خدمات انجام دیں جو امت مسلمہ کے غذاروں میں سے آج تک کسی نے انجام نہیں دیں۔مرزا صاحب کو خود بھی اپنی اس کارگزاری پر بہت ناز تھا۔“ اپنی اس یاوہ گوئی کے ثبوت کے طور پر وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ تحریر پیش کرتا ہے۔( میری کتابوں کا نتیجہ یہ ہوا کہ لاکھوں انسانوں نے جہاد کے وہ غلط خیالات چھوڑ دیئے جو نافہم ملاؤں کی تعلیم سے ان کے دلوں میں تھے۔یہ ایک ایسی خدمت مجھ سے ظہور میں آئی کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ برٹش انڈیا کے تمام مسلمانوں میں سے اس کی نظیر کوئی مسلمان دکھلا نہیں سکا ستارہ قیصر یہ روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 114‘ چونکہ جہاد کا مسئلہ ایک وسیع مضمون ہے اس لئے یہاں بھی راشد علی کی یاوہ گوئی کے جواب میں اس تفصیلی روشنی ڈالنی ضروری ہے اور کھول کر بتانا ضروری ہے کہ جہاد کے تو مختلف پہلو ہیں مثلاً تلوار کا جہاد ہے ، وقت کی قربانی پیش کرنے کا جہاد ہے تبلیغ اسلام کا جہاد ہے اور نفس کا جہاد ہے وغیرہ وغیرہ۔بہر حال دیکھنا یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کس جہاد کو منسوخ قرار دیا؟ نیز یہ کہ کیا اسلامی جہاد کے تصور کو منسوخ کہا یا لوگوں کے بگڑے ہوئے تصویر جہاد کو حرام قرار دیا؟ تو آئیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اپنی زبان سے اس کی تفصیل ملاحظہ فرمائیں۔لیکن قبل اس کے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اقتباس پیش کیا جائے یہ بتانا ضروری ہے کہ اس اقتباس میں جس پادری کا ذکر ہے اس کا پس منظر کیا ہے؟