شیطان کے چیلے — Page 360
358 (1) جھوٹ کی بنیاد ایک خودساختہ اور جعلی رپورٹ را شد علی لکھتا ہے۔مسلمان ہندوستان پر ہزار سال سے حکمرانی کر رہے تھے انگریز تاجر بن کر آئے اور بالآخر ہندوستان کے مالک بن بیٹھے۔جگہ جگہ ان کو مسلمانوں کی طرف سے جہاد کی صورت میں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔جہاد کی اس روح کا خاتمہ کرنے کے لئے جو کمیشن انگلستان بھیجا گیا اس نے 1870ء میں اپنی رپورٹ THE ARRIVAL OF" "BRITISH EMPIRE IN INDIA میں برطانوی سرکار کو مشورہ دیا گیا کہ وو ” ہندوستان کے مسلمانوں کی ذہنیت ایسی ہے کہ جب کسی کو اپنامذہبی رہنما تسلیم کر لیتے ہیں تو پھر آ نکھ بند کر کے اس کی ہر بات کو مان لیتے ہیں۔اگر کوئی ایسا شخص تیار کیا جائے جو امتی نبی ہونے کا دعویٰ کر دے تو ہمارا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔“ مرزا غلام احمد قادیانی کی بھرتی :۔چنانچہ تلاش و جستجو کے بعد مرزا غلام احمد قادیانی کو مندرجہ ذیل وجوہات کی بنا پر اس کام کے لئے چنا گیا:۔ا۔وہ انگریزوں کے قدیمی خاندانی پکے نمک خوار اور بچے وفادار تھے۔۲۔ایک ایسے رئیس خاندان کے چشم و چراغ تھے جس کی ساری ریاست تو چھن چکی تھی مگر جس میں پیسے اور جاہ و منصب کی طلب اور نام و نمود کی خواہش بڑی شدت سے تھی۔( گو یاری تو جل چکی تھی پر بل نہیں گیا تھا ) ( بے لگام کتاب ) مذکورہ بالا رپورٹ کا ذکر اس نے اپنے انگلش پمفلٹ MUSLIM PLEASE WAKE" "UP میں بھی یوں کیا ہے "To tackle this spirit of Jehad, A commission of inquiry of MPs, journalists and church officials came from london in 1868۔After spending two