شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 357 of 670

شیطان کے چیلے — Page 357

355 اس کی تشریح بزرگانِ امت نے کی۔اب آخر میں ہم ان پیرو مرید سے یہ پوچھتے ہیں کہ اگر آپ نے یہ مسئلہ محض چالا کی اور شرارت کی غرض سے نہیں اٹھایا اور اسے جذباتی مسئلہ بنانا مد نظر نہیں تھا تو بتا ئیں کہ ا۔آپ کے پاس کونسی آیت قرآنیہ ہے جس میں اللہ جل شانہ نے فرمایا ہو کہ حضرت امام حسین علیہ السلام افضل ہیں تمام انبیاء سے۔۲۔کسی حدیث صحیح میں رسول اکرم ﷺ نے فرمایا ہو کہ امام حسین افضل ہیں تمام انبیاء سے۔۳۔امام حسین نے کبھی خود فر مایا ہو کہ وہ افضل ہیں تمام انبیاء سے سوائے آنحضرت ﷺ کے۔۴۔یا باقی آئمہ اہل بیت میں سے کسی امام نے فرمایا ہو کہ امام حسین افضل ہیں تمام انبیائے سابقہ سے سوائے رسول اکرم ﷺ کے۔صلى الله اگر راشد علی اور اس کے پیر کے پاس مذکورہ بالا مطلوبہ ثبوت موجود ہوں تو پیش کریں۔وان تم تفعلوا ولن تفعلوا۔۔۔۔۔نہ وہ ایسے ثبوت پیش کر سکتے ہیں نہ کریں گے۔تو ایک غلط اور جھوٹا دعوای اعتراض کیوں کرتے ہیں؟ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شان حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: حسین رضی اللہ عنہ ظاہر مطہر تھا اور بلاشبہ ان برگزیدوں میں سے ہے جن کو خدا تعالیٰ اپنے ہاتھ سے صاف کرتا ہے اور اپنی محبت سے معمور کرتا ہے۔اور بلاشبہ وہ سرداران بہشت میں سے ہے اور ایک ذرہ کینہ رکھنا اس سے ، موجب سلپ ایمان ہے اور اس امام کا تقویٰ اور محبت اور صبر اور استقامت اور زہد اور عبادت ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہے اور ہم اس معصوم کی ہدایت کی اقتداء کرنے والے ہیں جو اس کو ملی تھی۔تباہ ہو گیا وہ دل جو اس شخص کا دشمن ہے اور کامیاب ہو گیا وہ دل جو ملی رنگ میں اس کی محبت ظاہر کرتا ہے اور اس کے ایمان اور اخلاق اور شجاعت اور تقوی اور استقامت اور محبت الہی کے تمام نقوش انعکاسی طور پر کامل پیروی کے ساتھ اپنے اندر لیتا ہے جیسا کہ ایک صاف آئینہ ایک خوبصورت انسان کا نقش۔یہ لوگ دنیا کی آنکھوں سے پوشیدہ ہیں، کون جانتا ہے ان کی قدر مگر وہی جو انہی میں سے ہے۔دنیا کی آنکھ ان کو شناخت