شیطان کے چیلے — Page 331
329 ہے ہمیں اس بات کے لئے مجبور کر دیا ہے کہ ہم بھی ان کے یسوع کے کسی قدر حالات لکھیں۔اور مہ کو واضح رہے کہ خدا تعالیٰ نے یسوع کی قرآن شریف میں کچھ خبر نہیں دی کہ وہ کون تھا۔اور پادری اس بات کے قائل ہیں کہ یسوع وہ شخص تھا۔جس نے خدائی کا دعوی کیا اور حضرت موسیٰ کا نام ڈاکو اور بٹمار رکھا۔اور آنے والے مقدس نبی کے وجود سے انکار کیا اور کہا کہ میرے بعد سب جھوٹے نبی آئیں گے۔پس ہم ایسے ناپاک خیال اور متکبر اور راستبازوں کے دشمن کو ایک بھلا مانس آدمی بھی قرار نہیں دے سکتے۔چہ جائیکہ اس کو نبی قرار دیں۔نادان پادریوں کو چاہئے کہ بدزبانی اور گالیوں کا طریق چھوڑ دیں۔ورنہ نامعلوم خدا کی غیرت کیا کیا ان کو دکھلائے گی۔“ (ضمیمہ انجام آتھم۔روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 292، 293 حاشیہ ) فرمایا: ” ہمارے پاس پادریوں کی کتابوں کا ایک ذخیرہ ہے جنہوں نے اپنی عبارت کو صد ہا گالیوں سے بھر دیا ہے جس مولوی کی خواہش ہو وہ آکر دیکھ لے۔“ تبلیغ رسالت جلد چہارم صفحه 66،65) ایسی کتابیں اب بھی دنیا کی لائبریریوں میں محفوظ ہیں اگر راشد علی اور اس کا پیر بھی انہیں دیکھنا چاہتے ہیں تو دیکھ لیں۔ان کی راہنمائی کے لئے چند کتابوں کے نام درج ذیل ہیں۔ہدایۃ المسلمین از پادری عمادالدین اور اس کے علاوہ ( 1 ) دافع البهتان مصنفہ پادری رانکلین۔(2) رسالہ مسیح الدجال مصنفہ ماسٹر رام چندر عیسائی۔(3) سیرت ابیح والحمد مصنفہ پادری ٹھاکر داس۔(4) اندرونہ بائیبل مصنفہ ڈپٹی عبد اللہ آتھم۔(5) کتاب محمد کی تواریخ کا اجمال۔مصنفہ پادری ولیم۔(6) ریویو براہین احمدیہ مصنفہ پادری ٹھا کر داس۔(7) سوانح عمری محمد صاحب۔مصنفہ ارونگ واشنگٹن۔(8) اخبار نور افشاں۔امریکن مشن پریس لودھیانہ۔(9) تفتیش الاسلام مصنفہ پادری را جرس۔(10) نبی معصوم۔مطبوعہ امریکن پر لیس لودھیانہ۔وغیرہ وغیرہ الغرض حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ کارروائی اپنے محبوب آقا ﷺ کی غیرت میں تلملا کر مجبوراً کی۔اس زمانہ میں عیسائیوں نے امام المطہرین، افضل المعصومین سید الاولین والآخرین، حبیب خدا حضرت احمد مجتبی محمد مصطفی ﷺ کی ذات مقدس پر نہایت دریدہ دہانی سے زبان طعن دراز کر کے گندے سے گندے حملے کئے ، نا پاک سے ناپاک الزام دیا ، کوئی برائی نہیں جو آپ کی طرف منسوب نہیں کی اور